شیخ جعفر بن احمد قمیؒ نے کتاب عروس میں امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ حق تعالیٰ اس شخص کو جنت میں ایک محل عطا کرے گا جو صبح کی نماز نافلہ وفریضہ کے درمیان سو مرتبہ کہے
سُبْحَانَ رَبِّی الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہِ اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّی وَاَتُوْبُ اِلَیہِ
پاک ہے میرا ربِ عظیم اور حمد اسی کی ہے میں اپنے رب سے مغفرت کا طالب ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں