• AA+ A++

یہ رسول اللہؐ کا دن ہے۔ ہفتے کے روز حضرت رسول اللہؐ کی یہ زیارت پڑھیں:

أَشْھَدُ أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں

وَأَشْھَدُ أَنَّکَ رَسُولُہُ وَأَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ

اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ اسکے رسولؐ ہیں اور آپ اور آپ ہی محمدؐ ابن عبداللہ ہیں

وَأَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لاُمَّتِکَ

اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے احکام پہنچائے اپنی امت کو وعظ ونصیحت کی

وَ جَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ بِالْحِکْمَةِ وَ المَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ أَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ

اور آپ نے دانشمندی اور موعظہ حسنہ کے ساتھ خدا کی راہ میں جہاد کیا اور حق کے بارے میں آپ نے اپنا فرض ادا کیا ہے

وَ أَنَّکَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ، وَ غَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَ عَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً حَتَّی أَتیکَ الْیَقِینُ

اور بے شک آپ مومنوں کیلئے مہربان اور کافروں کے لیے سخت تھے آپ نے اللہ کی پر خلوص عبادت کی یہاں تک کہ آپ کا وقت وفات آگیا

فَبَلَغَ اللہُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ

پس خدا نے آپ کہ بزرگواروں میں سب سے بلند مقام پر پہنچایا

الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ

حمد ہے اس خدا کیلئے جس نےآپ کے ذریعے ہمیں شرک اور گمراہی سے نجات دی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَ صَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَ أَنْبِیائِکَ وَ الْمُرْسَلِینَ

اے معبود! حضرت محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما اور اپنا درود اور اپنے ملائکہ اپنے انبیاء و مرسلین

وَ عِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَ أَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرَضِینَ

اپنے نیکوکار بندوں آسمانوں اور زمینوں میں رہنے والوں

وَ مَنْ سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاَخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُولِکَ

اے عالمین کے رب اولین وآخرین میں سے جو تیری تسبیح کرنے والے ہیں ان سب کا درود محمدؐ کیلئے قرار دے جو تیرے بندے تیرے رسولؐ

وَ نَبِیِّکَ وَ أَمِینِکَ وَ نَجِیبِکَ وَ حَبِیبِکَ وَ صَفِیِّکَ وَ صِفْوَتِکَ وَ خَاصَّتِکَ وَ خَالِصَتِکَ، وَ خِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ

تیرے نبیؐ تیرے امین تیرے نجیب تیرے حبیب تیرے برگزیدہ تیرے پاک کردہ تیرے خاص تیرے خالص اور تیری مخلوق میں سے بہترین ہیں

وَ أَعْطِہِ الْفَضْلَ وَ الْفَضِیلَةَ وَ الْوَسِیلَةَ وَ الدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ، وَ ابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَ الاَخِرُونَ

خدایا! ان کو فضل و فضیلت اور وسیلہ بخش اور بلند درجہ عطا فرما انہیں مقام محمود پر فائز فرما کہ جس کیلئے اگلے اور پچھلے سبھی ان پر رشک کریں

اَللّٰھُمَّ إنَّکَ قُلْتَ وَ لَوْ أَنَّھُمْ إذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَھُمْ جَاءُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً

اے معبود! بے شک تو نے فرمایا کہ (اے رسولؐ) اگر یہ لوگ اس وقت جب انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا تمہارے پاس آتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور اس کا رسولؐ بھی ان کیلئے مغفرت طلب کرتا تو ضرور یہ خدا کو تو بہ قبول کرنے والا مہربان پاتے

إلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُنُوبِی، فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْھا لِی

میرے معبود!میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتے اور توبہ کرتے ہوئے تیرے نبیؑ کے حضورآیا ہوں پس محمدؐو آل محمدؑ پر رحمت فرما اور میرے گناہ بخش دے

یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَ بِأَھْلِ بَیْتِکَ إلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی

اے مولاؑ !میں آپ کے اور آپ کے اہلبیتؑ کے ذریعے خدا کی طرف متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرا پروردگار ہے تاکہ مجھے بخش دے گا

پھر تین مرتبہ کہیں

إنَّا لِلہِ وَ إنَّا إلَیْہِ رَاجِعُونَ

بے شک ہم خدا کے لیے ہیں اور یقینا اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں

پھر کہیں

ٲُصِبْنا بِکَ یَا حَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ عَنَّا الْوَحْیُ

سوگوار ہیں ہم آپ کیلئے اے ہمارے دلی محبوب ، یہ کتنی بڑی مصیبت ہے کہ اب ہم میں وحی کا سلسلہ کٹ گیا ہے

وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإنَّا لِلہِ وَإنَّا إلَیْہِ راجِعُونَ

اور ہم آپکے ظاہری وجود سے محروم ہیں اور بے شک ہم اللہ کیلئے ہیں اور یقینا اسی کی طرف پلٹنے والے ہیں

یَا سَیِّدَنا یَا رَسُولَ اللهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ

اے ہمارے سردار اے اللہ کے رسولؐ: آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں اور آپ کے اہل خاندان پر جو پاک ہیں

ھَذَا یَوْمُ السَّبْتِ وَھُوَ یَوْمُکَ، وَ أَنَا فِیہِ ضَیْفُکَ وَجَارُکَ، فَأَضِفْنِی وَ أَجِرْنِی

آج ہفتہ کا دن ہے اور یہی آپ کا دن ہے اور آج میں آپ کا مہمان اور آپ کی پناہ میں ہوں پس میری میزبانی فرما یئے اور پناہ دیجیے

فَإنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیَافَةَ، وَ مَٲمُورٌ بِالْاِجارَةِ

کہ بے شک آپ سخی اور مہمان نواز ہیں اور پناہ دینے پر مامور بھی ہیں

فَأَضِفْنِی وَأَحْسِنْ ضِیَافَتِی، وَأَجِرْنا وَأَحْسِنْ إجَارَتَنا، بِمَنْزِلَةِ اللهِ عِنْدَکَ وَعِنْدَ آلِ بَیْتِکَ

پس مجھے مہمان کیجیے اور بہترین ضیافت کیجیے مجھے پناہ دیجیے جو بہترین پناہ ہو آپ کو واسطہ ہے خدا کی اس منزلت کا جو وہ آپ کے اور آپ کے اہلبیتؑ کے نزدیک رکھتا ہے

وَبِمَنْزِلَتِھِمْ عِنْدَہُ، وَبِمَا اسْتَوْدَعَکُمْ مِنْ عِلْمِہِ فَإنَّہُ أَکْرَمُ الْاَکْرَمِینَ۔

اور جو منزلت ان کی خدا کے ہاں ہے اور اس علم کا واسطہ کہ جو اس نے آپ حضرات کو عطا کیا ہے کہ وہ کریموں میں سب سے بڑا کریم ہے

مؤلّف و جامع کتاب ھذا عباس قمی عفی عنہ کہتے ہیں کہ میں جب آنحضرتؐ کی یہ زیارت پڑھنا چاہتا ہو تو پہلے آنحضرتؐ کی وہ زیارت پڑھتا ہوں کہ جو امام علی رضاؑ نے بزنطی کو تعلیم فرمائی تھی اس کے بعد مذکورہ بالا زیارت پڑھتا ہوں اور اس کی کیفیت یہ ہے کہ صحیح سند کے ساتھ روایت ہوئی ہے کہ ابن ابی نصر نے امام علی رضاؑ سے عرض کیا: نماز کے بعد میں حضرت رسولؐ پر کس طرح صلوت بھیجوں؟ آپؑ نے فرمایا کہ یوں کہا کرو

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکَاتُہُ

آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسولؐ اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدُ بْنَ عَبْدِاللہ

آپ پر سلام ہو اے محمدؐ بن عبداللہ آپ پر سلام ہو

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ

اے پسندیدہ خدا، آپ پر سلام ہو اے حبیبؐ خدا آپ پر سلام ہو

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صِفْوَةَ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا أَمِینَ اللهِ

اے خدا کے منتخب آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانت دار

أَشْھَدُ أَنَّکَ رَسُولُ اللهِ، وَأَشْھَدُ أَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللهِ

میں گواہی دیتاہوں کہ آپ خدا کے رسولؐ ہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ آپ محمدؐ بن عبدﷲؑ ہیں

وَأَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ نَصَحْتَ لاُمَّتِکَ، وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ رَبِّکَ وَعَبَدْتَہُ حَتَّی أَتَاکَ الْیَقِینُ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنی امت کی خیر خواہی کی اور اپنے رب کی راہ میں جہاد کیا اور اس کی عبادت کرتے رہے حتی کہ وقت موت آگیا

فَجَزَاکَ اللہُ یَا رَسُولَ اللهِ أَفْضَلَ ما جَزی نَبِیّاً عَنْ ٲُمَّتِہِ۔

پس اے خدا کے رسولؐ وہ آپ کو جزا دے وہ بہترین جزا جو نبیؐ کو اپنی امت سے مل سکتی ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَفْضَلَ ما صَلَّیْتَ عَلی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ

اے معبود! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما بہترین رحمت جو تو نے حضرت ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پرفرمائی بے شک تو لائق حمد اور شان والا ہے

?