• AA+ A++

شیخ طوسیؒ کی کتاب مصباح وغیرہ سے نقل ہوا ہے کہ جب نمازکا سلام پھیر لیں تو تین دفعہ اللہ اکبر کہیں، ہر دفعہ اپنے ہاتھوں کو کانوں تک بلند کریں اور اسکے بعد یہ کہیں:

لاَ إِلٰہَ إلاَّ اللہُ إِلٰھاً وَاحِداً وَنَحْنُ لَہُ مُسْلِمُونَ

خدا کے سوا کوئی معبود نہیں وہی معبود یگانہ ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں

لاَ إِلٰہَ إلاَّ اللہُ وَلاَ نَعْبُدُ إلاَّ إیَّاہُ مُخْلِصِینَ لَہُ الدِّینَ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُونَ

خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہم بس اسی کی عبادت کرتے ہیں .اسی کے دین کیساتھ مخلص ہیں خواہ مشرکین کو ناگوارہی لگے ،

لَا إِلٰہَ إلاَّ اللہُ رَبُّنَا وَرَبُّ آبَائِنَا الْاَوَّلِینَ

خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمارا اور ہمارے آباؤاجداد کا رب ہے ،

لاَ إِلٰہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ وَحْدَہُ وَحْدَہُ، أَنْجَزَ وَعْدَہُ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ، وَأَعَزَّ جُنْدَہُ

خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے ،واحد ہے، ایک ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اپنے بندے کی نصرت فرمائی اپنے لشکر کو غالب کیا

وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہُ، فَلَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ وَ یُمِیتُ وَیُحْیِی وَھُوَ حَیٌّ لاَیَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔

اور اکیلے ہی جتھوں کو مار بھگایا، پس ملک اسی کا اور حمد اسی کے لیے ہے وہی زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے وہی موت دیتا ہے اور زندہ کرتا ہے، وہ زندہ ہے اسے موت نہیں۔ خیر اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

پھر کہے: أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذی لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إلَیْہِ۔

میں اس خدا سے بخشش چاہتا ہوں جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ وپایندہ ہے اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں

پھر کہے: اَللّٰھُمَّ أھْدِنِی مِنْ عِنْدِکَ، وَأَفِضْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِکَ، وَأنْشُرْ عَلَیَّ مِنْ رَحْمَتِکَ، و َأَنْزِلْ عَلَیَّ مِنْ بَرَکاتِکَ

اے اللہ اپنی جانب سے میری رہنمائی فرما اورمجھ پر اپنا فضل وکرم فرما، اور مجھ پر اپنی رحمت پھیلا دے اور مجھ پر اپنی برکات نازل فرما

سُبْحانَکَ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ أغْفِرْلِی ذُنُوْبِی کُلَّہٰا جَمِیعاً، فَإنَّہُ لا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ کُلَّھا جَمِیعاً إلاَّ أَنْتَ

تیری ذات پاک ہے سوائے تیرے کوئی معبود نہیں میرے سارے کے سارے گناہ معاف فرما کہ تیرے سوا کوئی سارے گناہ معاف نہیں کر سکتا

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ أَحَاطَ بِہِ عِلْمُکَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ کُلِّ شَرٍّ أَحَاطَ بِہِ عِلْمُکَ

اے اللہ تجھ سے ہر اس خیر کا طلب گار ہوں جس کا تیرا علم احاطہ کیے ہوئے ہے اور ہراس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس پر تیرا علم محیط ہے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ عَافِیَتَکَ فِی ٲُمُوْریِ کُلِّھا

اے اللہ میں اپنے تمام امور میں تجھ سے عافیت طلب کرتا ہوں

وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الاْخِرَةِ، وَأَعُوذُ بِوَجْھِکَ الکَرِیمِ، وَعِزَّتِکَ الَّتِی لاَ تُرامُ

اور میں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، میں تیری کریم ذات اور بلند مقام کہ جس تک کسی کی رسائی نہیں

وَقُدْرَتِکَ الَّتِی لاَ یَمْتَنِعُ مِنْھَا شَیْئٌ، مِنْ شَرِّ الدُّنْیا وَالاْخِرَةِ، وَمِنْ شَرِّ الْأَوْجاعِ کُلِّھٰا

اور تیری قدرت کہ جس کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہرتی ان کے ذریعے دنیا و آخرت کے شر

وَمِنْ شَرِّ الْأَوْجاعِ کُلِّھٰا، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِھا

اور تمام درد و اذیت اور ہر حیوان کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے

إنَّ رَبِّی عَلی صِراطٍ مُسْتَقِیمٍ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔

بے شک میرے رب کا راستہ مستقیم ہے اور طاقت و قوت بس خدائے عظیم وبرتری سے ملتی ہے

تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ، وَالْحَمْدُلِلّٰہ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَکَبِّرْہُ تَکْبِیراً

اور میرا بھروسہ اس زندہ ﴿خدا﴾ پر ہے جس کے لیے موت نہیں، حمد اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے ، اور نہ اس کی عاجزی کے سبب کوئی اس کا مددگار ہے اور تم اس کی بڑائی کا اظہار کرو۔

?