• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. نۤ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ 

    نون ، قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں

  2. مَآ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّکَ بِمَجْنُوْنٍ 

    آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں

  3. وَاِنَّ لَکَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍ 

    اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے

  4. وَاِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ 

    اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں

  5. فَسَتُبْصِرُ وَیُبْصِرُوْنَ 

    عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے

  6. بِأَيْيِكُمُ الْمَفْتُونُ

    کہ دیوانہ کون ہے

  7. اِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَھُوَ اَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ 

    آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے

  8. فَلَا تُطِعِ الْمُکَذِّبِیْنَ 

    لہٰذا آپ جھٹلانے والوں کی اطاعت نہ کریں

  9. وَدُّوْا لَوْ تُدْھِنُ فَیُدْھِنُوْنَ 

    یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں

  10. وَلَا تُطِعْ کُلَّ حَلَّافٍ مَّھِیْنٍ 

    اور خبردار آپ کسی بھی مسلسل قسم کھانے والے ذلیل

  11. ھَمَّازٍ مَّشَّاءٍۢ بِنَمِیْمٍ 

    عیب جو اور اعلیٰ درجہ کے چغل خور

  12. مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ 

    مال میں بیحد بخل کرنے والے، تجاوز گر گناہگار

  13. عُتُلٍّۢ بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیْمٍ 

    بدمزاج اور اس کے بعد بدنسل کی اطاعت نہ کریں

  14. اَنْ کَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِیْنَ 

    صرف اس بات پر کہ یہ صاحبِ مال و اولاد ہے

  15. اِذَا تُتْلٰی عَلَیْہِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ 

    جب اس کے سامنے آیاتِ الٰہیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہہ دیتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی داستانیں ہیں

  16. سَنَسِمُہٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ 

    ہم عنقریب اس کی ناک پر نشان لگادیں گے

  17. اِنَّا بَلَوْنٰھُمْ کَمَا بَلَوْنَآ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّھَا مُصْبِحِیْنَ 

    ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے

  18. وَلَا یَسْتَثْنُوْنَ 

    اور انشاء اللہ نہیں کہیں گے

  19. فَطَافَ عَلَیْھَا طَآئِفٌ مِّنْ رَّبِّکَ وَھُمْ نَآئِمُوْنَ 

    تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے

  20. فَاَصْبَحَتْ کَالصَّرِیْمِ 

    اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا

  21. فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَ 

    اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا

  22. اَنِ اغْدُوْا عَلٰی حَرْثِکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ 

    کہ پھل توڑنا ہے تو اپنے اپنے کھیت کی طرف چلو

  23. فَانْطَلَقُوْا وَھُمْ یَتَخَافَتُوْنَ

    پھر سب گئے اس عالم میں کہ آپس میں راز دارانہ باتیں کررہے تھے

  24. اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّھَا الْیَوْمَ عَلَیْکُمْ مِّسْکِیْنٌ 

    کہ خبردار آج باغ میں کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے

  25. وَّغَدَوْا عَلٰی حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ 

    اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ گئے

  26. فَلَمَّا رَاَوْھَا قَالُوْٓا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ 

    اب جو باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم تو بہک گئے

  27. بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ 

    بلکہ بالکل ہی محروم ہوگئے

  28. قَالَ اَوْسَطُھُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّکُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُوْنَ 

    تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے

  29. قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَآ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ 

    کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک و بے نیاز ہے اور ہم واقعاً ظالم تھے

  30. فَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ 

    پھر ایک نے دوسرے کو ملامت کرنا شروع کردی

  31. قَالُوْ یٰوَیْلَنَآ اِنَّا کُنَّا طٰغِیْنَ 

    کہنے لگے کہ افسوس ہم بالکل سرکش تھے

  32. عَسٰی رَبُّنَآ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْہَآ اِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ 

    شائد ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر دے دے کہ ہم اس کی طرف رغبت کرنے والے ہیں

  33. کَذٰلِکَ الْعَذَابُ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَکْبَرُ لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ 

    اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو

  34. اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّھِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ 

    بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے پروردگار کے یہاں نعمتوں کی جنّت ہے

  35. اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ کَالْمُجْرِمِیْنَ 

    کیا ہم اطاعت گزار وں کو مجرموں جیسا بنا دیں

  36. مَالَکُمْ کَیْفَ تَحْکُمُوْنَ 

    تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسا فیصلہ کر رہے ہو

  37. اَمْ لَکُمْ کِتٰبٌ فِیْہِ تَدْرُسُوْنَ 

    یا تمہاری کوئی کتاب ہے جس میں یہ سب پڑھا کرتے ہو

  38. اِنَّ لَکُمْ فِیْہِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ 

    کہ وہاں تمہاری پسند کی ساری چیزیں حاضر ملیں گی

  39. اَمْ لَکُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَۃٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ اِنَّ لَکُمْ لَمَا تَحْکُمُوْنَ 

    یا تم نے ہم سے روزِ قیامت تک کی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کرو گے

  40. سَلْھُمْ اَیُّہُمْ بِذٰلِکَ زَعِیْمٌ 

    ان سے پوچھئے کہ ان سب باتوں کا ذمہ دار کون ہے

  41. اَمْ لَھُمْ شُرَکَآءُ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَکَآئِہِمْ اِنْ کَانُوْا صٰدِقِیْنَ 

    یا ان کے لئے شرکاء ہیں تو اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکاء کو لے آئیں

  42. یَوْمَ یُکْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّیُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ 

    جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انہیں سجدوں کی دعوت دی جائے گی اور یہ سجدہ بھی نہ کرسکیں گے

  43. خَاشِعَةً اَبْصَارُھُمْ تَرْھَقُھُمْ ذِلَّۃٌ وَقَدْ کَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ وَھُمْ سٰلِمُوْنَ 

    ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی ذلّت ان پر چھائی ہوگی اور انہیں اس وقت بھی سجدوں کی دعوت دی جارہی تھی جب یہ بالکل صحیح و سالم تھے

  44. فَذَرْنِیْ وَمَنْ یُّکَذِّبُ بِھٰذَا الْحَدِیْثِ سَنَسْتَدْرِجُھُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ 

    تو اب مجھے اور اس بات کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم عنقریب انہیں اس طرح گرفتار کریں گے کہ انہیں اندازہ بھی نہ ہوگا

  45. وَاُمْلِیْ لَھُمْ اِنَّ کَیْدِیْ مَتِیْنٌ 

    اور ہم تو اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر مضبوط ہے

  46. اَمْ تَسْئَلُھُمْ اَجْرًا فَہُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ 

    کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں

  47. اَمْ عِنْدَھُمُ الْغَیْبُ فَہُمْ یَکْتُبُوْنَ 

    یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں

  48. فَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ وَلَا تَکُنْ کَصَاحِبِ الْحُوْتِ اِذْ نَادٰی وَھُوَ مَکْظُوْمٌ 

    اب آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں اور صاحبِ حوت جیسے نہ ہوجائیں جب انہوں نے نہایت غصّہ کے عالم میں آواز دی تھی

  49. لَوْلَآ اَنْ تَدٰرَکَہٗ نِعْمَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَھُوَ مَذْمُوْمٌ 

    کہ اگر انہیں نعمت پروردگار نے سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں چٹیل میدان میں برے حالوں میں چھوڑ دیا جاتا

  50. فَاجْتَبٰىہُ رَبُّہٗ فَجَعَلَہٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ 

    پھر ان کے رب نے انہیں منتخب کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا

  51. وَاِنْ یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌ 

    اور یہ کفّار قرآن کو سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ عنقریب آپ کو نظروں سے پھسلادیں گے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانے ہیں

  52. وَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ 

    حالانکہ یہ قرآن عالمین کے لئے نصیحت ہے اور بس


surah qalam, pen, khalam, surah68

 

?