• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. حٰـمۤ

    حٰمٓ

  2. وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ

    روشن کتاب کی قسم

  3. اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَکَةٍ اِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَ

    ہم نے اس قرآن کو ایک مبارک رات میں نازل کیا ہے ہم بیشک عذاب سے ڈرانے والے تھے

  4. فِیْھَا یُفْرَقُ کُلُّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ

    اس رات میں تمام حکمت و مصلحت کے امور کا فیصلہ کیا جاتا ہے

  5. اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا اِنَّا کُنَّا مُرْسِلِیْنَ

    یہ ہماری طرف کا حکم ہوتا ہے اور ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے ہیں

  6. رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّکَ اِنَّہٗ ھُوَا السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

    یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے اور یقیناً وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے

  7. رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا اِنْ کُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ

    وہ آسمان و زمین اور اس کے مابین کا پروردگار ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو

  8. لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ رَبُّکُمْ وَ رَبُّ اٰبَآءِکُمُ الْاَوَّلِیْنَ

    اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ وہی حیات عطا کرنے والا ہے اور وہی موت دینے والا ہے۔ وہی تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے گزشتہ بزرگوں کا بھی پروردگار ہے

  9. بَلْ ھُمْ فِیْ شَکٍّ یَّلْعَبُوْنَ

    لیکن یہ لوگ شک کے عالم میں کھیل تماشہ کررہے ہیں

  10. فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ

    لہٰذا آپ اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان واضح قسم کا دھواں لے کر آجائے گا

  11. یَّغْشَی النَّاسَ ھٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ

    جو تمام لوگوں کو ڈھانک لے گا کہ یہی دردناک عذاب ہے

  12. رَبَّنَا اکْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ

    تب سب کہیں گے کہ پروردگار اس عذاب کو ہم سے دور کردے ہم ایمان لے آنے والے ہیں

  13. اَنّٰی لَھُمُ الذِّکْرٰی وَقَدْ جَآءَھُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ

    بھلا ان کی قسمت میں نصیحت کہاں جب کہ ان کے پاس واضح پیغام والا رسول بھی آچکا ہے

  14. ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْہُ وَقَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌ

    اور انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہا کہ یہ سکھایا پڑھایا ہوا دیوانہ ہے

  15. اِنَّا کَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّکُمْ عَآئِدُوْنَ

    خیر ہم تھوڑی دیر کے لئے عذاب کو ہٹالیتے ہیں لیکن تم پھر وہی کرنے والے ہو جو کررہے ہو

  16. یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْکُبْرٰی اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ

    ایک دن آئے گا جب ہم سخت قسم کی گرفت کریں گے کہ ہم یقیناً بدلہ لینے والے بھی ہیں

  17. وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَھُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَھُمْ رَسُوْلٌ کَرِیْمٌ

    اور ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا جب ان کے پاس ایک محترم پیغمبر آیا

  18. اَنْ اَدُّوْٓا اِلَیَّ عِبَادَ اللہِ اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ

    کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں

  19. وَّ اَنْ لَّاتَعْلُوْا عَلَی اللہِ اِنِّیْٓ اٰتِیْکُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ

    اور خدا کے سامنے اونچے نہ بنو میں تمہارے پاس بہت واضح دلیل لے کر آیا ہوں

  20. وَاِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَرَبِّکُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ

    اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کردو

  21. وَاِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ

    اور اگر تم ایمان نہیں لاتے ہو تو مجھ سے الگ ہوجاؤ

  22. فَدَعَا رَبَّہٗٓ اَنَّ ھٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ

    پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ قوم بڑی مجرم قوم ہے

  23. فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّکُمْ مُّتَّبَعُوْنَ

    تو ہم نے کہا کہ ہمارے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے

  24. وَاتْرُکِ الْبَحْرَ رَھْوًا اِنَّھُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ

    اور دریا کو اپنے حال پر ساکن چھوڑ کر نکل جاؤ کہ یہ لشکر غرق کیا جانے والا ہے

  25. کَمْ تَرَکُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ

    یہ لوگ کتنے ہی باغات اور چشمے چھوڑ گئے

  26. وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ کَرِیْمٍ

    اور کتنی ہی کھیتیاں اور عمدہ مکانات چھوڑ گئے

  27. وَّنَعْمَةٍ کَانُوْا فِیْھَا فٰکِھِیْنَ

    اور وہ نعمتیں جن میں مزے اُڑا رہے تھے

  28. کَذٰلِکَ وَاَوْرَثْنٰھَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ

    یہی انجام ہوتا ہے اور ہم نے سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا

  29. فَمَا بَکَتْ عَلَیْھِمُ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ وَمَا کَانُوْا مُنْظَرِیْنَ

    پھر تو ان پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ انہیں مہلت ہی دی گئی

  30. وَلَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْٓ اِسْرَآئِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُھِیْنِ

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے بچالیا

  31. مِنْ فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ کَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ

    فرعون کے شر سے جو زیادتی کرنے والوں میں بھی سب سے اونچا تھا

  32. وَلَقَدِ اخْتَرْنٰھُمْ عَلٰی عِلْمٍ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو تمام عالمین میں سمجھ بوجھ کر انتخاب کیا ہے

  33. وَاٰتَیْنٰھُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَافِیْہِ بَلَآءُٗ مُّبِیْنٌ

    اور انہیں ایسی نشانیاں دی ہیں جن میں کھلا ہوا امتحان پایا جاتا ہے

  34. اِنَّ ھٰٓؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَ

    بیشک یہ لوگ یہی کہتے ہیں

  35. اِنْ ھِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰی وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ

    کہ یہ صرف پہلی موت ہے اور بس اس کے بعد ہم اٹھائے جانے والے نہیں ہیں

  36. فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَآ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ

    اور اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو قبروں سے اٹھا کر لے آؤ

  37. اَھُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَّالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ اَھْلَکْنٰہُمْ اِنَّہُمْ کَانُوْا مُجْرِمِیْنَ

    بھلا یہ لوگ زیادہ بہتر ہیں یا قوم تبع اور ان سے پہلے والے افراد جنہیں ہم نے اس لئے تباہ کردیا کہ یہ سب مجرم تھے

  38. وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَھُمَا لٰعِبِیْنَ

    اور ہم نے زمین و آسمان اور اس کی درمیانی مخلوقات کو کھیل تماشہ کرنے کے لئے نہیں پیدا کیا ہے

  39. مَا خَلَقْنٰھُمَآ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ

    ہم نے انہیں صرف حق کے ساتھ پیدا کیا ہے لیکن ان کی اکثریت اس امر سے بھی جاہل ہے

  40. اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُھُمْ اَجْمَعِیْنَ

    بیشک فیصلہ کا دن ان سب کے اٹھائے جانے کا مقررہ وقت ہے

  41. یَوْمَ لَایُغْنِیْ مَوْلًی عَنْ مَّوْلًی شَیْئًا وَّلَا ھُمْ یُنْصَرُوْنَ

    جس دن کوئی دوست دوسرے دوست کے کام آنے والا نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی

  42. اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللہُ اِنَّہٗ ھُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ

    علاوہ اس کے جس پر خدا رحم کرے کہ بیشک وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے

  43. اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ

    بیشک آخرت میں ایک تھوہڑ کا درخت ہے

  44. طَعَامُ الْاَثِیْمِ

    جو گناہگاروں کی غذا ہے

  45. کَالْمُھْلِ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ

    وہ پگھلے ہوئے تانبے کی مانند پیٹ میں جوش کھائے گا

  46. کَغَلْیِ الْحَمِیْمِ

    جیسے گرم پانی جوش کھاتا ہے

  47. خُذُوْہُ فَاعْتِلُوْہُ اِلٰی سَوَآءِ الْجَحِیْمِ

    فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اسے پکڑو اور بیچوں بیچ جہنّم تک لے جاؤ

  48. ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِہٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ

    پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو

  49. ذُقْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْکَرِیْمُ

    کہو کہ اب اپنے کئے کا مزہ چکھو کہ تم تو بڑے صاحبِ عزّت اور محترم کہے جاتے تھے

  50. اِنَّ ھٰذَا مَاکُنْتُمْ بِہٖ تَمْتَرُوْنَ

    یہی وہ عذاب ہے جس میں تم شک پیدا کررہے تھے

  51. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍ

    بیشک وہ صاحبانِ تقویٰ محفوظ مقام پر ہوں گے

  52. فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ

    باغات اور چشموں کے درمیان

  53. یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ

    وہ ریشم کی باریک اور موٹی پوشاک پہنے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

  54. کَذٰلِکَ وَزَوَّجْنٰھُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ

    ایسا ہی ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کے جوڑے لگادیں گے

  55. یَدْعُوْنَ فِیْھَا بِکُلِّ فَاکِھَةٍ اٰمِنِیْنَ

    وہ وہاں ہر قسم کے میوے سکون کے ساتھ طلب کریں گے

  56. لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْھَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰی وَ وَقٰىھُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ

    اور وہاں پہلی موت کے علاوہ کسی موت کا مزہ نہیں چکھنا ہوگا اور خدا انہیں جہنّم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

  57. فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکَ ذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ

    یہ سب آپ کے پروردگار کا فضل و کرم ہے اور یہی انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے

  58. فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّھُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ

    پس ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان سے آسان کردیا ہے کہ شاید یہ لوگ نصیحت حاصل کرلیں

  59. فَارْتَقِبْ اِنَّھُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ

    پھر آپ انتظار کریں اور یہ لوگ بھی انتظار کر ہی رہے ہیں


surah dukhan, duqaan, dokhaan, duqqaan, surah44

?