• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. وَالصّٰۤفّٰتِ صَفًّا

    باقاعدہ طور پر صفیں باندھنے والوں کی قسم

  2. فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا

    پھر مکمل طریقہ سے تنبیہ کرنے والوں کی قسم

  3. فَالتّٰلِیٰتِ ذِکْرًا

    پھر ذکر خدا کی تلاوت کرنے والوں کی قسم

  4. اِنَّ اِلٰھَکُمْ لَوَاحِدٌ

    بیشک تمہارا خدا ایک ہے

  5. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

    وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کی تمام چیزوں کا پروردگار اور ہر مشرق کا مالک ہے

  6. اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِينَةٍ الْکَوَاکِبِ

    بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے

  7. وَ حِفْظًا مِّنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ

    اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے

  8. لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی وَیُقْذَفُوْنَ مِنْ کُلِّ جَانِبٍ

    کہ اب شیاطین عالم بالا کی باتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے

  9. دُحُوْرًا وَّلَھُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ

    ہنکانے کے لئے اور ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کا عذاب ہے

  10. اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَہٗ شِھَابٌ ثَاقِبٌ

    علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا شعلہ لگ جاتا ہے

  11. فَاسْتَفْتِھِمْ اَھُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا اِنَّا خَلَقْنٰھُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ

    اب ذرا ان سے دریافت کرو کہ یہ زیادہ دشوار گزار مخلوق ہیں یا جن کو ہم پیدا کرچکے ہیں ہم نے ان سب کو ایک لسدار مٹی سے پیدا کیا ہے

  12. بَلْ عَجِبْتَ وَیَسْخَرُوْنَ

    بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں

  13. وَاِذَا ذُکِّرُوْا لَا یَذْکُرُوْنَ

    اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں

  14. وَاِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ

    اور جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو مسخرا پن کرتے ہیں

  15. وَقَالُوْٓا اِنْ ھٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ

    اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک کھلا ہوا جادو ہے

  16. ءَاِذَامِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ

    کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے

  17. اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ

    اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے

  18. قُلْ نَعَمْ وَاَنْتُمْ دَاخِرُوْنَ

    کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے

  19. فَاِنَّمَا ھِیَ زَجْرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ فَاِذَاھُمْ یَنْظُرُوْنَ

    یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے

  20. وَقَالُوْا یٰوَیْلَنَا ھٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ

    اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے

  21. ھٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوْنَ

    بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے

  22. اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَھُمْ وَمَا کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ

    فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو

  23. مِنْ دُوْنِ اللہِ فَاھْدُوْھُمْ اِلٰی صِرَاطِ الْجَحِیْمِ

    اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کو جہنّم کا راستہ تو بتادو

  24. وَقِفُوْھُمْ اِنَّھُمْ مَّسْئُوْلُوْنَ

    اور ذرا ان کو ٹھہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا

  25. مَالَکُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ

    اب تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ہو

  26. بَلْ ھُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ

    بلکہ آج تو سب کے سب سر جھکائے ہوئے ہیں

  27. وَاَقْبَلَ بَعْضُھُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ

    اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کررہے ہیں

  28. قَالُوْٓا اِنَّکُمْ کُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ

    کہتے ہیں کہ تم ہی تو ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے

  29. قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ

    وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے

  30. وَمَا کَانَ لَنَا عَلَیْکُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ بَلْ کُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ

    اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے

  31. فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ

    اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا

  32. فَاَغْوَیْنٰکُمْ اِنَّا کُنَّا غٰوِیْنَ

    ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے

  33. فَاِنَّہُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِکُوْنَ

    تو آج کے دن سب ہی عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے

  34. اِنَّا کَذٰلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ

    اور ہم اسی طرح مجرمین کے ساتھ برتاؤ کیا کرتے ہیں

  35. اِنَّہُمْ کَانُوْٓا اِذَا قِیْلَ لَہُمْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ یَسْتَکْبِرُوْنَ

    ان سے جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو اکڑ جاتے تھے

  36. وَیَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِکُوْٓا اٰلِھَتِنَا لِشَاعِرٍمَّجْنُوْنٍ

    اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں گے

  37. بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ

    حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور تمام رسولوں کی تصدیق کرنے والا تھا

  38. اِنَّکُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِ

    بیشک تم سب دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

  39. وَمَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

    اور تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا

  40. اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِیْنَ

    علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے

  41. اُولٰۤئِکَ لَھُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ

    کہ ان کے لئے معین رزق ہے

  42. فَوَاکِہُ ۚ وَھُمْ مُّکْرَمُوْنَ

    میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے

  43. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ

    نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں

  44. عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ

    آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے

  45. یُطَافُ عَلَیْہِمْ بِکَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ

    ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا

  46. بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ

    سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے

  47. لَا فِیْھَا غَوْلٌ وَّلَا ھُمْ عَنْھَا یُنْزَفُوْنَ

    اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں

  48. وَ عِنْدَھُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ

    اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی

  49. کَاَنَّہُنَّ بَیْضٌ مَّکْنُوْنٌ

    جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں

  50. فَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ

    پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے

  51. قَالَ قَآئِلٌ مِّنْھُمْ اِنِّیْ کَانَ لِیْ قَرِیْنٌ

    تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دارِ دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا

  52. یَّقُوْلُ ءَاِنَّکَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ

    وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو

  53. ءَاِذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ

    کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا

  54. قَالَ ھَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ

    کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے

  55. فَاطَّلَعَ فَرَاٰہُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ

    یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہنّم میں دیکھا

  56. قَالَ تَاللہِ اِنْ کِدْتَّ لَتُرْدِیْنِ

    کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا

  57. وَلَوْ لَا نِعْمَۃُ رَبِّیْ لَکُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ

    اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا

  58. اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَ

    کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں

  59. اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰی وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ

    سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے

  60. اِنَّ ھٰذَا لَھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ

    یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی ہے

  61. لِمِثْلِ ھٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ

    اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے

  62. اَذٰلِکَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَۃُ الزَّقُّوْمِ

    ذرا بتاؤ کہ یہ نعمتیں مہمانی کے واسطے بہتر ہیں یا تھوہر کا درخت

  63. اِنَّا جَعَلْنٰھَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ

    جسے ہم نے ظالمین کی آزمائش کے لئے قرار دیا ہے

  64. اِنَّھَا شَجَرَۃٌ تَخْرُجُ فِیْٓ اَصْلِ الْجَحِیْمِ

    یہ ایک درخت ہے جوجہنّم کی تہہ سے نکلتا ہے

  65. طَلْعُھَاکَاَنَّہٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ

    اس کے پھل ایسے بدنما ہیں جیسے شیطانوں کے سر

  66. فَاِنَّھُمْ لَاٰکِلُوْنَ مِنْھَا فَمَالِئُوْنَ مِنْہَا الْبُطُوْنَ

    مگر یہ جہنّمی اسی کو کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

  67. ثُمَّ اِنَّ لَھُمْ عَلَیْھَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍ

    پھر ان کے پینے کے لئے گرما گرم پانی ہوگا جس میں پیپ وغیرہ کی آمیزش ہوگی

  68. ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَھُمْ لَاِلَى الْجَحِیْمِ

    پھر ان سب کا آخری انجام جہنّم ہوگا

  69. اِنَّھُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَھُمْ ضَآلِّیْنَ

    انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا تھا

  70. فَھُمْ عَلٰٓی اٰثٰرِھِمْ یُھْرَعُوْنَ

    تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے

  71. وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَھُمْ اَکْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ

    اور یقیناً ان سے پہلے بزرگوں کی ایک بڑی جماعت گمراہ ہوچکی ہے

  72. وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْھِمْ مُّنْذِرِیْنَ

    اور ہم نے ان کے درمیان ڈرانے والے پیغمبر بھیجے

  73. فَانْظُرْ کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُنْذَرِیْنَ

    تو اب دیکھو کہ جنہیں ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے

  74. اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِیْنَ

    علاوہ ان لوگوں کے جو اللہ کے مخلص بندے ہوتے ہیں

  75. وَلَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ

    اور یقیناً نوح نے ہم کو آواز دی تو ہم بہترین قبول کرنے والے ہیں

  76. وَنَجَّیْنٰہُ وَاَھْلَہٗ مِنَ الْکَرْبِ الْعَظِیْمِ

    اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے

  77. وَجَعَلْنَا ذُرِّیَّتَہٗ ھُمُ الْبٰقِیْنَ

    اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا

  78. وَتَرَکْنَا عَلَیْہِ فِی الْاٰخِرِیْنَ

    اور ان کے تذکرہ کو آنے والی نسلوں میں برقرار رکھا

  79. سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ

    ساری خدائی میں نوح پر ہمارا سلام

  80. اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

    ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں

  81. اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

    وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے

  82. ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ

    پھر ہم نے باقی سب کو غرق کردیا

  83. وَاِنَّ مِنْ شِیْعَتِہٖ لَاِبْرٰھِیْمَ

    اور یقیناً نوح ہی کے پیروکاروں میں سے ابراہیم بھی تھے

  84. اِذْ جَآءَ رَبَّہٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ

    جب اللہ کی بارگاہ میں قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے

  85. اِذْ قَالَ لِاَبِیْہِ وَقَوْمِہٖ مَاذَا تَعْبُدُوْنَ

    جب اپنے مربّی باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو

  86. اَئِفْکًا اٰلِھَةً دُوْنَ اللہِ تُرِیْدُوْنَ

    کیا خدا کو چھوڑ کر ان خود ساختہ خداؤں کے طلب گار بن گئے ہو

  87. فَمَا ظَنُّکُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

    تو پھر رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے

  88. فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِ

    پھر ابراہیم نے ستاروں میں وقت نظر سے کام لیا

  89. فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ

    اور کہا کہ میں بیمار ہوں

  90. فَتَوَلَّوْا عَنْہُ مُدْبِرِیْنَ

    تو وہ لوگ منہ پھیر کر چلے گئے

  91. فَرَاغَ اِلٰٓی اٰلِھَتِہِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْکُلُوْنَ

    اور ابراہیم نے ان کے خداؤں کی طرف رخ کرکے کہا کہ تم لوگ کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو

  92. مَا لَکُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ

    تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ بولتے بھی نہیں ہو

  93. فَرَاغَ عَلَیْھِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ

    پھر ان کی مرمت کی طرف متوجہ ہوگئے

  94. فَاَقْبَلُوْٓا اِلَیْہِ یَزِفُّوْنَ

    تو وہ لوگ دوڑتے ہوئے ابراہیم کے پاس آئے

  95. قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ

    تو ابراہیم نے کہا کہ کیا تم لوگ اپنے ہاتھوں کے تراشیدہ بتوں کی پرستش کرتے ہو

  96. وَاللہُ خَلَقَکُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ

    جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے

  97. قَالُوا ابْنُوْا لَہٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْہُ فِی الْجَحِیْمِ

    ان لوگوں نے کہا کہ ایک عمارت بنا کر آگ جلا کر انہیں آگ میں ڈال دو

  98. فَاَرَادُوْا بِہٖ کَیْدًا فَجَعَلْنٰہُمُ الْاَسْفَلِیْنَ

    ان لوگوں نے ایک چال چلنا چاہی لیکن ہم نے انہیں پست اور ذلیل کردیا

  99. وَقَالَ اِنِّیْ ذَاھِبٌ اِلٰی رَبِّیْ سَیَہْدِیْنِ

    اور ابراہیم نے کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں کہ وہ میری ہدایت کردے گا

  100. رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ

    پروردگار مجھے ایک صالح فرزند عطا فرما

  101. فَبَشَّرْنٰہُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ

    پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی

  102. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَہُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْٓ اَرٰی فِی الْمَنَامِ اَنِّیْٓ اَذْبَحُکَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰی قَالَ یٰٓاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِیْٓ اِنْ شَآءَ اللہُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ

    پھر جب وہ فرزند ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں اب تم بتاؤ کہ تمہارا کیا خیال ہے فرزند نے جواب دیا کہ بابا جو آپ کو حکم دیا جارہا ہے اس پر عمل کریں ان شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے

  103. فَلَمَّآ اَسْلَمَا وَتَلَّہٗ لِلْجَبِیْنِ

    پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا

  104. وَنَادَیْنٰہُ اَنْ يّٰٓـاِبْرٰھِیْمُ

    اور ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم

  105. قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا اِنَّاکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

    تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں

  106. اِنَّ ھٰذَا لَھُوَ الْبَلَآءُ الْمُبِیْنُ

    بیشک یہ بڑا کھلا ہوا امتحان ہے

  107. وَفَدَیْنٰہُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ

    اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے

  108. وَتَرَکْنَا عَلَیْہِ فِی الْاٰخِرِیْنَ

    اور اس کا تذکرہ آخری دور تک باقی رکھا ہے

  109. سَلٰمٌ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ

    سلام ہو ابراہیم پر

  110. کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

    ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں

  111. اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

    بیشک ابراہیم ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

  112. وَبَشَّرْنٰہُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ

    اور ہم نے انہیں اسحاق کی بشارت دی جو نبی اور نیک بندوں میں سے تھے

  113. وَبٰرَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰٓی اِسْحٰقَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِھِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِیْنٌ

    اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکت نازل کی اور ان کی اولاد میں بعض نیک کردار اور بعض کھلم کھلا اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں

  114. وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلٰی مُوْسٰی وَھٰرُوْنَ

    اور ہم نے موسٰی اور ہارون پر بھی احسان کیا ہے

  115. وَ نَجَّیْنٰھُمَا وَقَوْمَھُمَا مِنَ الْکَرْبِ الْعَظِیْمِ

    اور انہیں اور ان کی قوم کو عظیم کرب سے نجات دلائی ہے

  116. وَنَصَرْنٰہُمْ فَکَانُوْا ھُمُ الْغٰلِبِیْنَ

    اور ان کی مدد کی ہے تو وہ غلبہ حاصل کرنے والوں میں ہوگئے ہیں

  117. وَاٰتَیْنٰھُمَا الْکِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ

    اور ہم نے انہیں واضح مطالب والی کتاب عطا کی ہے

  118. وَھَدَیْنٰھُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ

    اور دونوں کو سیدھے راستہ کی ہدایت بھی دی ہے

  119. وَتَرَکْنَا عَلَیْہِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ

    اور ان کا تذکرہ بھی اگلی نسلوں میں باقی رکھا ہے

  120. سَلٰمٌ عَلٰی مُوْسٰی وَھٰرُوْنَ

    سلام ہو موسٰی اور ہارون پر

  121. اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

    ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

  122. اِنَّھُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

    بیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

  123. وَاِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ

    اور یقیناً الیاس بھی مرسلین میں سے تھے

  124. اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اَلَا تَتَّقُوْنَ

    جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو

  125. اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّتَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَ

    کیا تم لوگ بعل کو آواز دیتے ہو اور بہترین خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

  126. اللہَ رَبَّکُمْ وَرَبَّ اٰبَآءِکُمُ الْاَوَّلِیْنَ

    جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے

  127. فَکَذَّبُوْہُ فَاِنَّھُمْ لَمُحْضَرُوْنَ

    پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنم میں گرفتار کئے جائیں گے

  128. اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِیْنَ

    علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے

  129. وَتَرَکْنَا عَلَیْہِ فِی الْاٰخِرِیْنَ

    اور ہم نے ان کا تذکرہ بھی بعد کی نسلوں میں باقی رکھ دیا ہے

  130. سَلٰمٌ عَلٰٓی اِلْ یَاسِیْنَ

    سلام ہو آل یاسین پر

  131. اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ

    ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں

  132. اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ

    بیشک وہ ہمارے باایمان بندوں میں سے تھے

  133. وَاِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ

    اور لوط بھی یقیناً مرسلین میں تھے

  134. اِذْ نَجَّیْنٰہُ وَاَھْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ

    تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام گھروالوں کو نجات دے دی

  135. اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ

    علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل ہوگئی تھی

  136. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ

    پھر ہم نے سب کو تباہ و برباد بھی کردیا

  137. وَاِنَّکُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْہِمْ مُّصْبِحِیْنَ

    تم ان کی طرف سے برابر صبح کو گزرتے رہتے ہو

  138. وَبِالَّیْلِ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ

    اور رات کے وقت بھی تو کیا تمہیں عقل نہیں آرہی ہے

  139. وَاِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ

    اور بیشک یونس بھی مرسلین میں سے تھے

  140. اِذْ اَبَقَ اِلَی الْفُلْکِ الْمَشْحُوْنِ

    جب وہ بھاگ کر ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف گئے

  141. فَسَاھَمَ فَکَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَ

    اور اہل کشتی نے قرعہ نکالا تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

  142. فَالْتَقَمَہُ الْحُوْتُ وَھُوَ مُلِیْمٌ

    پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا جب کہ وہ خود اپنے نفس کی ملامت کررہے تھے

  143. فَلَوْلَآ اَنَّہٗ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ

    پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے

  144. لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِہٖٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ

    تو روزِ قیامت تک اسی کے شکم میں رہ جاتے

  145. فَنَبَذْنٰہُ بِالْعَرَآءِ وَھُوَ سَقِیْمٌ

    پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا جب کہ وہ مریض بھی ہوگئے تھے

  146. وَاَنْۢبَتْنَا عَلَیْہِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍ

    اور ان پر ایک کدو کا درخت اُگادیا

  147. وَاَرْسَلْنٰہُ اِلٰی مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَ

    اور انہیں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کی قوم کی طرف نمائندہ بناکر بھیجا

  148. فَاٰمَنُوْافَمَتَّعْنٰہُمْ اِلٰی حِیْنٍ

    تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ہم نے بھی ایک مدّت تک انہیں آرام بھی دیا

  149. فَاسْتَفْتِہِمْ اَلِرَبِّکَ الْبَنَاتُ وَلَہُمُ الْبَنُوْنَ

    پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں

  150. اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰۤئِکَةَ اِنَاثًا وَّھُمْ شٰھِدُوْنَ

    یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں

  151. اَلَآ اِنَّھُمْ مِّنْ اِفْکِھِمْ لَیَقُوْلُوْنَ

    آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اپنی من گھڑت کے طور پر یہ باتیں بناتے ہیں

  152. وَلَدَ اللہُ وَاِنَّہُمْ لَکٰذِبُوْنَ

    کہ اللہ کے یہاں فرزند پیدا ہوا ہے اور یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں

  153. اَصْطَفَی الْبَنَاتِ عَلَی الْبَنِیْنَ

    کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے

  154. مَا لَکُمْ کَیْفَ تَحْکُمُوْنَ

    آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کررہے ہو

  155. اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ

    کیا تم غور و فکر نہیں کررہے ہو

  156. اَمْ لَکُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌ

    یا تمہارے پاس اس کی کوئی واضح دلیل ہے

  157. فَاْتُوْا بِکِتٰبِکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ

    تو اپنی کتاب کو لے آؤ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو

  158. وَجَعَلُوْا بَیْنَہٗ وَبَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّۃُ اِنَّہُمْ لَمُحْضَرُوْنَ

    اور انہوں نے خدا اور جنّات کے درمیان بھی رشتہ قرار دے دیا حالانکہ جنّات کو معلوم ہے کہ انہیں بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا

  159. سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یَصِفُوْنَ

    خدا ان سب کے بیانات سے بلند و برتر اور پاک و پاکیزہ ہے

  160. اِلَّا عِبَادَ اللہِ الْمُخْلَصِیْنَ

    علاوہ خدا کے نیک اور مخلص بندوں کے

  161. فَاِنَّکُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَ

    پھر تم اور جس کی تم پرستش کررہے ہو

  162. مَا اَنْتُمْ عَلَیْہِ بِفٰتِنِیْنَ

    سب مل کر بھی اس کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو

  163. اِلَّا مَنْ ھُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ

    علاوہ اس کے جس کو جہنّم میں جانا ہی ہے

  164. وَمَا مِنَّا اِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ

    اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مقام معین ہے

  165. وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ

    اور ہم اس کی بارگاہ میں صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں

  166. وَاِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ

    اور ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں

  167. وَاِنْ کَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَ

    اگرچہ یہ لوگ یہی کہا کرتے تھے

  168. لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِکْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ

    کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلے والوں کا تذکرہ ہوتا

  169. لَکُنَّا عِبادَ اللہِ الْمُخْلَصِیْنَ

    تو ہم بھی اللہ کے نیک اور مخلص بندے ہوتے

  170. فَکَفَرُوْا بِہٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ

    تو پھر ان لوگوں نے کفر اختیار کرلیا تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا

  171. وَلَقَدْ سَبَقَتْ کَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ

    اور ہمارے پیغامبربندوں سے ہماری بات پہلے ہی طے ہوچکی ہے

  172. اِنَّھُمْ لَھُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ

    کہ ان کی مدد بہرحال کی جائے گی

  173. وَاِنَّ جُنْدَنَا لَھُمُ الْغٰلِبُوْنَ

    اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے

  174. فَتَوَلَّ عَنْھُمْ حَتّٰی حِیْنٍ

    لہٰذا آپ تھوڑے دنوں کے لئے ان سے منہ پھیر لیں

  175. وَّاَبْصِرْھُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ

    اور ان کو دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود اپنے انجام کو دیکھ لیں گے

  176. اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ

    کیا یہ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی کررہے ہیں

  177. فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِھِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ

    تو جب وہ عذاب ان کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی

  178. وَ تَوَلَّ عَنْھُمْ حَتّٰی حِیْنٍ

    اور آپ تھوڑے دنوں ان سے منہ پھیرلیں

  179. وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ

    اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

  180. سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَ

    آپ کا پروردگار جو مالکِ عزت بھی ہے ان کے بیانات سے پاک و پاکیزہ ہے

  181. وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ

    اور ہمارا سلام تمام مرسلین پر ہے

  182. وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

    اور ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے


surah saaffat, saffat, surah37

?