• AA+ A++

تحفۃ الزائرین میں علامہ مجلسی(رح) نے اس زیارت کو آٹھویں زیارت جامعہ شمار کیا اور فرمایا ہے کہ سید بن طاؤس(رح) نے اس زیارت کو امام جعفر صادق علیه السلام کے حوالے سے روز عرفہ کی دعاؤں میں روایت کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسے ہر وقت اور ہرمقام پر اور خاص کر عرفہ کے دن پڑھے اور وہ زیارت یہ ہے۔

السَّلامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللّٰهِ ، السَّلامُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللّٰهِ ، السَّلامُ عَلَيْكَ يَا خِيَرَةَ اللّٰهِ مِنْ خَلْقِہِ وَأَمِینَہُ عَلَی وَحْیِہِ

سلام ہو آپ پر اے اللہ کے رسول ، سلام ہو آپ پر اے اللہ کے نبی ، سلام ہو آپ پر اے خلق خدا سے برگزیدہ اور اس کی وحی کے امانتدار ، 

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ 

 آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے مومنوں کے امیر آپ پر سلام ہو اے میرے مولا(ع)

 أَنْتَ حُجَّۃُ اللهِ عَلَی خَلْقِہِ وَبابُ عِلْمِہِ وَوَصِیُّ نَبِیِّہِ وَالْخَلِیفَۃُ مِنْ بَعْدِہِ فِی ٲُمَّتِہِ

 آپ خلق خدا پر اسکی حجت اسکے علم کا دروازہ اسکے نبی (ص) کے جانشین اور ان کے بعد ان کی امت میں ان کے خلیفہ ہیں

لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً غَصَبَتْکَ حَقَّکَ وَقَعَدَتْ مَقْعَدَکَ أَنَا بَرِیئٌ مِنْھُمْ وَمِنْ شِیعَتِھِمْ إلَیْکَ

خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا حق چھینا اور آپکی جگہ پر حاکم بن بیٹھا میں آپکے سامنے ان سے اور انکے پیروکاروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتاہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا فاطِمَۃُ الْبَتُولُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا زَیْنَ نِساءِ الْعالَمِینَ

 سلام ہو آپ(ع) پر اے فاطمہؑ کہ آپ بتولؑ ہیں آپ پر سلام ہوکہ آپ زنان جہان کی زینت ہیں 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمِینَ صَلَّی اللہُ عَلَیْکِ وَعَلَیْہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا ٲُمَّ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ

آپ پر سلام ہو کہ آپ عالمین کے پرودگارکے رسول(ص) کی دختر ہیں آپ پر اور ان پر خدا رحمت کرے آپ پر سلام ہو کہ آپ حسن(ع) و حسین(ع) کی والدہ ہیں

لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً غَصَبَتْکِ حَقَّکِ وَمَنَعَتْکِ مَا جَعَلَہُ اللہُ لَکِ حَلالاً أَنَا بَرِیئٌ إلَیْکِ مِنْھُمْ وَمِنْ شِیعَتِھِمْ

خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا حق غصب کیا اور آپکو اس چیز سے محروم کیا جو خدا نے آپ کیلئے حلال کی میں آپکے سامنے ان سےاور انکے پیروکاروں سے لا تعلقی کا اظہار کرتا ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ الزَّکِیَّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ

  سلام ہو آپ(ع) پر اے میرے آقا اے ابومحمد حسن کہ آپ(ع) پاک ہیں آپ(ع) پرسلام ہو اے میرے مولا(ع) 

 لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً قَتَلَتْکَ وَبایَعَتْ فِی أَمْرِکَ وَشایَعَتْ أَنَا بَرِیئٌ إلَیْکَ مِنْھُمْ وَمِنْ شِیعَتِھِمْ

خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیاآپکے خلاف بیعت کی اور مدد گار بنے میں آپکے سامنے ان سے اور ان کے پیروکاروں سے دوری اختیار کرتا ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ

 سلام ہوآپ پر اے میرے مولا اے ابو عبدﷲ حسین بن علی(ع)

صَلَواتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی أَبِیکَ وَجَدِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ لَعَنَ اللہُ ٲُمَّةًاسْتَحَلَّتْ دَمَکَ

آپ پر آپکے بابا پر اور آپکے نانا محمد پر خدا کی رحمتیں ہوں ، خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپکا خون حلال جانا

وَلَعَنَ اللہُ ٲُمَّةً قَتَلَتْکَ وَاسْتَباحَتْ حَرِیمَکَ وَلَعَنَ اللہُ أَشْیاعَھُمْ وَأَتْباعَھُمْ

 خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپکو قتل کیا اور آپکے اہل حرم کو بے پردہ کیاخدا کی لعنت ہو انکے ساتھیوں پر اور پیروکاروں پر 

 وَلَعَنَ اللہُ الْمُمَهِّدِينَ لَھُمْ بِالتَّمْکِینِ مِنْ قِتالِکُمْ أَنَا بَرِیئٌ إلَی اللهِ وَ إلَیْکَ مِنْھُمْ

خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپکے قتل کی بساط قتل بچھائی، میں خدا کے اور آپکے سامنے آپکے قاتلوں سے اظہار بیزاری کرتا ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

سلام ہو آپ(ع) پر اے میرے مولااے ابو محمد علی بن الحسین(ع) آپ پر سلام ہو اے میرے مولا(ع) اے ابوجعفر محمد بن علی(ع)

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یا مَوْلایَ یَا أَبا عَبْدِ اللهِ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ

 آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابو عبداللہ جعفربن محمد(ع) آپ پرسلام ہو اے میرے مولا اے ابوالحسن موسیٰ بن جعفر(ع)

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسَی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ

 سلام ہو آپ پر اے میرے مولا اے ابوالحسن علی بن موسیٰ (ع) آپ پر سلام ہو میرے مولا اے ابو جعفر محمد بن علی(ع) 

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ

آپ پر سلام ہواے میرے مولا اے ابو الحسن علی بن محمد(ع) آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابو محمد حسن بن علی(ع) 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْقاسِمِ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَسَنِ صاحِبَ الزَّمانِ 

آپ پر سلام ہو اے میرے مولا اے ابوالقاسم محمد بن الحسن(ع) 

صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَعَلَی عِتْرَتِکَ الطَّاھِرَةِ الطَّیِّبَةِ یَا مَوالِیَّ کُونُوا شُفَعائِی فِی حَطِّ وِزْرِی وَ خَطایایَ   

اے امام زمانہ آپ(ع) پر اور آپ(ع) کی اولاد پر خدا رحمت کرے جو پاک شدہ ہیں پسندیدہ اے میرے سرداران میری شفاعت کریں کہ میرے گناہوں اورخطاؤں کا بوجھ ختم ہو جائے

آمَنْتُ بِاللّٰهِ وَبِما ٲُنْزِلَ إلَیْکُمْ وَأَتَوالیٰ آخِرَکُمْ بِما أَتَوالی أَوَّلَکُمْ وَبَرِئْتُ مِنَ الْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَاللاَّتِ وَالْعُزَّیٰ

 ایمان رکھتا ہوں خدا پر اور اس پر جو کچھ آپ(ع) پر نازل ہوا دوست رکھتا ہوں آپ(ع) کے آخری کو جیسے دوست رکھتا ہوں آپ(ع) کے اول کو، میں بیزار ہوں بتوں سے شیطانوں سے اور بیزار ہوں لات و عزی سے

یَا مَوالِیَّ أَنَا سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَکُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَکُمْ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عاداکُمْ وَ وَلِیٌّ لِمَنْ والاکُمْ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ

اے میرے آئمہ(ع) میری صلح ہے اس سے جو آپ سے صلح رکھے اور میری جنگ ہے اس سے جو آپ سے جنگ کرے میں دشمن ہوں آپکے دشمن کا اور دوست ہوں آپکے دوست کا روز قیامت تک

 وَلَعَنَ اللہُ ظالِمِیکُمْ وَغاصِبِیکُمْ وَلَعَنَ اللہُ أَشْیاعَھُمْ

 آپ پر ظلم کرنے والوں پر خدا لعنت کرے اور آپکا حق غصب کرنے والوں پر خدا کی لعنت ہو انکے ساتھیوں

وَأَتْباعَھُمْ وَأَھْلَ مَذْھَبِھِمْ وَأَبْرَٲُ إلَی اللهِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ۔

ان کے پیروکاروں اور ان کا مذہب رکھنے والوں پر بھی خدا کے سامنے اور آپ کے سامنے ان سے بیزاری کرتا ہوں۔

 

?