• AA+ A++

یہ وہی زیارت ہے جو ہر روز نماز فجر کے بعد امام زمانہ﴿عج﴾کی یاد میں پڑھنی چاہیے اوروہ یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ بَلِّغْ مَوْلایَ صاحِبَ الزَّمانِ صَلَواتُ اللهِ عَلَیْہِ عَنْ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ 

اے معبود پہنچا میرے آقا امام زمانہ(ع) کو، ان پر خدا کی رحمتیں ہوں تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے

فِی مَشَارِقِ الْأَرْضِ وَمَغارِبِها ، وَبَرِّها وَبَحْرِها ، وَسَهْلِها وَجَبَلِها حَیِّھِمْ وَمَیِّتِھِمْ وَعَنْ والِدَیَّ

جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں خشکیوں اور سمندروں میں میدانوں اور پہاڑوں میں ہیں زندہ اور مردہ اور میرے والدین

وَوُلْدِی وَعَنِّی مِنَ الصَّلَواتِ وَالتَّحِیَّاتِ زِنَةَ عَرْشِ اللهِ وَمِدادَ کَلِماتِہِ وَ مُنْتَهىٰ رِضاہُ

اور میری اولاد اور میری طرف سے بہت درود اور بہت سلام ہو ہم وزن ہو عرش الہی کے اور اسکے کلمات کی روشنی اور اسکی پوری رضا کے

وَعَدَدَ مَا أَحْصاہُ کِتابُہُ وَأَحاطَ بِہِ عِلْمُہُ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُجَدِّدُ لَہُ فِی هٰذَا الْیَوْمِ 

اس تعداد میں جو اسکی کتاب میں ہے اور جو اسکے علم میں ہے اے معبود میں تازہ کرتا ہوں آج کے دن میں

وَفِی کُلِّ یَوْمٍ عَھْداً وَعَقْداً وَبَیْعَةً فِی رَقَبَتِی۔ اَللّٰھُمَّ کَمَا شَرَّفْتَنِی بِهٰذَا التَّشْرِيفِ وَفَضَّلْتَنِي بِهٰذِهِ الْفَضِيلَةِ

اور ہر دن میں یہ پیمان یہ بندھن اور بیعت جو میری گردن پر ہے اے معبود جیسے عزت دی تو نے مجھے اس عزت کے ساتھ بڑائی دی تو نے مجھے اس بڑائی کے ساتھ

وَخَصَصْتَنِی بِهٰذِهِ النِّعْمَةِ  فَصَلِّ عَلَىٰ مَوْلايَ وَسَيِّدِي صاحِبِ الزَّمانِ وَاجْعَلْنِي مِنْ أَنْصارِهِ وَأَشْیاعِہِ

اور خصوصیت دی ہے اس نعمت کے ساتھ پس میرے مولا(ع) میرے سردار امام زمان(ع) پر رحمت کر اور مجھ کو انکے مدد گاروں انکے ساتھیوں

 وَالذَّابِّینَ عَنْہُ وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُسْتَشْھَدِینَ بَیْنَ یَدَیْہِ طائِعاً غَیْرَ مُکْرَہٍ فِی الصَّفِّ الَّذِی نَعَتَّ أَھْلَہُ فِی کِتابِکَ

اور انکا دفاع کرنے والوں میں قرار دے اور مجھے ان میں رکھ جو شہید ہوں گے انکے روبرو فرمانبرداری سے نہ زبردستی سے اس صف میں جس صف والوں کی تو نے کتاب میں مدح کی

 فَقُلْتَ صَفّاً کَأَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَرْصُوصٌ عَلَی طاعَتِکَ وَطاعَةِ رَسُولِکَ وَآلِہِ عَلَیھِمُ اَلسَّلَامُ۔

پس فرمایا ایسی صف جیسے سیسہ پلائی دیوار ہو میرا یہ عمل تیری اطاعت تیرےرسول(ص) اور ان کی آلؑ کی اطاعت میں ہو ان سب پر سلام ہوں

 اَللّٰھُمَّ هٰذِهِ بَیْعَۃٌ لَہُ فِی عُنُقِی إلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ۔

اے معبود ان کی یہ بیعت روز قیامت تک میری گردن پر ہے۔

مولف کہتے ہیں بحارالانوار میں علامہ مجلسی(رح) نے فرمایا ہے کہ میں نے بعض قدیم کتابوں میں پڑھا ہے کہ اس زیارت کے بعد اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر اسطرح رکھے جیسے کسی کی بیعت کرتے وقت رکھا جاتا ہے یہ واضح رہے کہ ہم نے سرداب مقدس کے اعمال میں چار زیارتیں نقل کی ہیں اور یہ ہماری کتاب کی پانچویں زیارت شمار ہوگی اورہم نے زیارت ایام ہفتہ کے بیان میں جمعہ کے دن امام العصر ﴿عج﴾کی ایک زیارت درج کی ہے لہذا روز جمعہ آپ کی وہ زیارت بھی پڑھی جا سکتی ہے۔

?