• AA+ A++

مؤلف کہتے ہیں:ابن طاؤس نے مصباح الزائر میں امام موسیٰ کاظمؑ کی زیارت کے ساتھ ایک صلوات نقل فرمائی ہے جس میں حضرتؑ کے فضائل عبادت اور آپکی مصیبت کا ذکر موجود ہے لہذا آپکی زیارت کرنے والے کو اس صلوات کے فیض سے محروم نہیں رہنا چاہئے اور وہ صلوات یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ، وَصَلِّ عَلَی مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ وَصِیِّ الْاَبْرارِ، ،

اے معبود! محمدؐ اور ان کے خاندان پر رحمت نازل کر اور موسی بن جعفرؑپر رحمت فرما جو نیکوکاروں کے قائمقام 

وَ إمامِ الْاَخْیارِ وَعَیْبَةِ الْاَنْوارِ، وَوارِثِ السَّکِینَةِ وَالْوَقارِ، وَالْحِکَمِ وَالْاَثارِ،

خوش کرداروں کے پیشوا، انوار کے خزینہ، صبر واطمینان کے مالک اور علوم واعمال کے جاننے والے

الَّذِی کانَ یُحْیِی اللَّیْلَ بِالسَّھَرِ إلَی السَّحَرِ بِمُواصَلَةِ الاسْتِغْفارِ، حَلِیفِ السَّجْدَةِ الطَّوِیلَةِ،

کہ جو رات کو جاگ کر گزارتے کہ صبح ہونے تک متواتر استغفار کرتے تھے دیر تک سجدے میں رہتے 

وَالدُمُوعِ الْغَزِیرَةِ، وَالْمُناجاةِ الْکَثِیرَةِ، وَالضَّراعاتِ الْمُتَّصِلَةِ، وَمَقَرِّ النُّهىٰ وَالْعَدْلِ، 

بہت آنسو بہاتے، بہت زیادہ دعا و مناجات کرتے اور برابر آہ وزاری فرماتے وہ مقام عقل وعدالت ہیں 

وَالْخَیْرِ وَالْفَضْلِ وَالنَّدیٰ وَالْبَذْلِ وَمَأْلَفِ الْبَلْویٰ وَالصَّبْرِ وَالْمُضْطَھَدِ بِالظُّلْمِ وَالْمَقْبُورِ بِالْجَوْرِ

اور مقام نیکی و فضیلت اور عطا و سخاوت کا مرکز ہیں وہ صبر و آزمائش سے مانوس ہیں ایذا دی گئی ان کو ظلم و جور کے ساتھ رکھا گیا قید سخت میں 

وَالْمُعَذَّبِ فِی قَعْرِ السُّجُونِ وَظُلَمِ الْمَطَامِیرِ، ذِی السَّاقِ الْمَرْضُوضِ بِحَلَقِ الْقُیُودِ،

تنگی دی گئی ان کو زندان کے تہہ خانے کی کال کوٹھڑیوں میں تنگ وسخت بیڑیوں سے ان کی پنڈلیاں لہولہان رہیں

وَالْجَنازَةِ الْمُنَادیٰ عَلَيْها بِذُلِّ الاسْتِخْفافِ وَالْوارِدِ عَلَی جَدِّهِ الْمُصْطَفی وَأَبِیہِ الْمُرْتَضی

ان کے جنارے پر توہین وتذلیل کے ساتھ آوازیں کسی گئیں وہ اپنے نانا محمد مصطفیؐ اپنے باپ علی مرتضیؑ

وَٲُمِّہِ سَیِّدَةِ النِّساءِ بِإِرْثٍ مَغْصُوبٍ، وَوِلاءٍ مَسْلُوبٍ، وَأَمْرٍ مَغْلُوبٍ، وَدَمٍ مَطْلُوبٍ، وَسَمٍّ مَشْرُوبٍ۔

اور اپنی ماں سیدہ زہراءؑ کے پاس پہنچے جب کہ انکا حق غصب کیا گیا حکومت چھین لی گئی مقصد دبا دیا گیا انتقام خون باقی ہے اور آپکو جامِ زہر پلایا گیا تھا 

 اَللّٰھُمَّ وَکَمَا صَبَرَ عَلَی غَلِیظِ الْمِحَنِ، وَتَجَرَّعَ غُصَصَ الْکُرَبِ، وَاسْتَسْلَمَ لِرِضاکَ،

اے معبود! جیسے انہوں نے سخت اذیت میں صبر کیا دکھوں کے گھونٹ حلق سے اتارے تیری رضا کے آگے جھک گئے

 وَأَخْلَصَ الطَّاعَةَ لَکَ، وَمَحَضَ الْخُشُوعَ، وَاسْتَشْعَرَ الْخُضُوعَ، وَعادَیٰ الْبِدْعَةَ وَأَهْلَها ، 

سچے دل سے تیری اطاعت میں رہے، تیرے سامنے فروتن ہوئے تیری جناب میں عاجز رہے، بدعت واہل بدعت کے مخالف رہے

 وَلَمْ یَلْحَقْہُ فِی شَیْئٍ مِنْ أَوامِرِکَ وَنَواھِیکَ لَوْمَۃُ لائِمٍ، صَلِّ عَلَیْہِ

 اور انہوں نے تیرے امرو نہی میں سے کسی چیز میں کسی ملامت کرنے والے کی کچھ پروا نہ کی ان پر رحمت کر  

صَلاةً نامِیَةً مُنِیفَةً زاکِیَةً تُوجِبُ لَہُ بِها شَفاعَةَ ٲُمَمٍ مِنْ خَلْقِکَ، وَقُرُونٍ مِنْ بَرایاکَ،

ایسی جو بڑھنے والی، بلند تر اور پاک تر ہو اسکے ذریعے انکو شفاعت کا حق دے کہ وہ تیری مخلوق میں سے قوموں کی اور تیرے بندوں میں سے گروہوں کی شفاعت کریں

وَبَلِّغْہُ عَنَّا تَحِیَّةً وَسَلاماً وَآتِنا مِنْ لَدُنْکَ فِی مُوالاتِہِ فَضْلاً وَ إحْساناً وَمَغْفِرَةً وَرِضْواناً،

اور ان کو ہمارا درود اور سلام پہنچا ہمیں ان سے محبت کرنے پر اپنی طرف سے فضیلت، بھلائی، مغفرت، رضوان اور خوشنودی عطا فرما

إنَّکَ ذُوالْفَضْلِ الْعَمِیمِ، وَالتَّجاوُزِ الْعَظِیمِ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

کیونکہ تو بہت زیادہ کرم کرنے والا اور بڑا درگزر کرنے والا ہے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے۔

?