• AA+ A++

یہ وہ زیارت ہے جو امام حسینؑ کے چہلم کے دن یعنی بیس صفر کو پڑھی جاتی ہے شیخؒ نے تہذیب میں اور مصباح میں امام حسن عسکریؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا مومن کی پانچ علامات ہیں۔

﴿۱﴾ہر شب و روز میں اکاون رکعت نماز پڑھنا کہ اس سے مراد سترہ رکعت فریضہ اور چونتیس رکعت نافلہ ہے

﴿۲﴾زیارت اربعین کا پڑھنا

،﴿۳﴾ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا،

﴿۴﴾سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی خاک پر رکھنا

﴿۵﴾نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے پڑھنا

?