• AA+ A++

یہ حضرت رسول کے روز ولادت کی زیارت ہے، شیخ مفید(رح) شہید(رح) اور سید ابن طاؤس نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادق علیه السلام نے 17ربیع الاول کو امیر المؤمنین علیه السلام کی زیارت میں یہی زیارت پڑھی اور باوثوق صحابی محمد بن مسلم ثقفی کو بھی تعلیم فرمائی۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ جب امیر المؤمنین علیه السلام کے روضہ پاک پر آؤ تو زیارت کیلئے غسل کرو، پاک ترین لباس پہنو اورخوشبو لگاؤ پھر آرام وسکون کے ساتھ چلتے ہوئے جب باب السلام یعنی حرم مطہر کے دروازے پر پہنچو تو قبلہ رخ ہوکر تیس مرتبہ اللہ اکبر کہو اور اس کے بعد یہ زیارت پڑھو۔

اَلسَّلَامُ عَلَی رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَی خِیَرَةِ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْبَشِیرِ النَّذِیرِ السِّراجِ الْمُنِیرِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ،

سلام ہو خدا کے رسول(ص)(ص) پر سلام ہو خدا کے چنے ہوئے پر سلام ہو خوشخبری دینے ڈرانے والے پر جو نورانی چراغ ہے خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکتیں ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَی الطُّھْرِ الطَّاھِرِ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْعَلَمِ الزَّاھِرِ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَنْصُورِ الْمُؤَیَّدِ، اَلسَّلَامُ عَلَی أَبِی الْقَاسِمِ مُحَمَّدٍ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔ 

سلام ہو پاک وپاکیزہ پر سلام ہو چمکتے ہوئے پرچم پر سلام ہو مدد کیے ہوئے تائید کیے ہوئے پر سلام ہو ابو القاسم حضرت محمد(ص) پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَی أَنْبِیاءِ اللهِ الْمُرْسَلِینَ وَعِبادِ اللهِ الصَّالِحِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَی مَلائِکَةِ اللهِ الْحَافِّینَ بِھَذَا الْحَرَمِ وَبِھَذَا الضَّرِیحِ اللاَّئِذِینَ بِہِ۔

سلام ہو خدا کے بھیجے ہوئے سبھی نبیوں پر اور اس کے نیک بندوں پر سلام ہو خدا کے ان فرشتوں پر جو اس حرم کے گرد کھڑے ہیں اور انہوں نے اس ضریح کی پناہ لے رکھی ہے۔

پھر قبر کے نزدیک جا کر یہ پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَصِیَّ الْاَوْصِیاءِ، السَّلامُّ عَلَیْکَ یَا عِمادَ الْاَتْقِیاءِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ الْاَوْلِیاءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الشُّھَداءِ،

آپ پر سلام ہو اے سب اوصیائ کے وصی آپ پر سلام ہو اے پرہیز گاروں کے ستون آپ پر سلام ہو اے اولیاء کے ولی آپ پر سلام ہو اے شہیدوں کے سالار

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا آیَةَ اللهِ الْعُظْمی اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خامِسَ أَھْلِ الْعَباءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِینَ الْاَتْقِیاءِ

آپ پر سلام ہو اے خدا کی عظیم نشانی آپ پر سلام ہوا ے آل عبا میں پانچویں فرد آپ پر سلام ہو اے چمکتے چہروں والے نیکوں کے سردار

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِصْمَةَ الْاَوْلِیاءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا زَیْنَ الْمُوَحِّدِینَ النُّجَباءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خالِصَ الْاَخِلاّءِ،

سلام ہو آپ پر اے اولیاء کی ڈھال سلام ہو آپ پر اے توحید پر ستوں کی زینت آپ پر سلام ہو اے دوستان خدا میں خالص

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا والِدَ الْاَئِمَّةِ الْاُمَناءِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صاحِبَ الْحَوْضِ وَحامِلَ اللِّواءِ،

سلام ہو آپ پر اے امانتدار ائمہ(ع) کے باپ آپ پر سلام ہو اے ساقی حوض کوثر اور لواء الحمد کے اٹھانے والے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَسِیمَ الْجَنَّةِ وَلَظی، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ شُرِّفَتْ بِہِ مَکَّۃُ وَمِنیٰ

آپ پر سلام ہو اے جنت وجہنم کو تقسیم کرنے والے آپ پر سلام ہو اے وہ ذات جس سے مکہ ومنیٰ نے عزت پائی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا بَحْرَ الْعُلُومِ وَکَنَفَ الْفُقَراءِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ وُلِدَ فِی الْکَعْبَةِ وَزُوِّجَ فِی السَّماءِ بِسَیِّدَةِ النِّساءِ

آپ پر سلام ہو اے علوم کے سمندر اور محتاجوں کی امید گاہ  آپ پر سلام ہو اے وہ جو کعبے میں پیدا ہوا جس کا آسمان پر سیدہ زہراء﴿س﴾ سے نکاح ہوا

وَکانَ شُھُودُھَا الْمَلائِکَۃُ الْاَصْفِیاءُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مِصْباحَ الضِّیءِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ خَصَّہُ النَّبِیُّ بِجَزِیلِ الْحِباءِ،

اور منتخب فرشتے اس کے گواہ بنے آپ پر سلام ہو اے روشنی دینے والے چراغ آپ پر سلام ہو اے وہ جسے پیغمبر (ص)نے بڑی عطا کے لیے مخصوص فرمایا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ باتَ عَلَی فِرَاشِ خاتَمِ الْاَنْبِیاءِ وَوَقاہُ بِنَفْسِہِ شَرَّ الْاَعْداءِ،

آپ پر سلام ہو اے وہ جو نبیوں میں آخری نبی (ص)کے بستر پر سویا اور اپنی جان کے عوض انہیں دشمنوں سے بچایا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ رُدَّتْ لَہُ الشَّمْسُ فَسامیٰ شَمْعُونَ الصَّفا،

آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے سورج پلٹ آیا تو وہ شمعون صفا قرار پایا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ أَنْجَی اللہُ سَفِینَةَ نُوحٍ بِاسْمِہِ وَاسْمِ أَخِیہِ حَیْثُ الْتَطَمَ الْماءُ حَوْلَھا وَطَمیٰ،

آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے کشتی نوح کو اس کے نام اور اس کے بھائی کے نام پر بچایا جب وہ پانی کی موجوں میں طلاطم کے خطرے میں تھی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ تابَ اللہُ بِہِ وَبِأَخِیہِ عَلَی آدَمَ إذْ غَویٰ،

آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے اس کے اور اس کے بھائی کے نام پر آدم (ع) کی توبہ کوقبول کیا جب وہ ترک اولی میں مبتلا ہو گئے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فُلْکَ النَّجاةِ الَّذِی مَنْ رَکِبَہُ نَجَا وَمَنْ تَأَخَّرَ عَنْہُ ھَوی،

آپ پر سلام ہو اے وہ کشتی نجات کہ جو اس پر سوار ہوا بچ گیا اور جو ہٹا رہا وہ ہلاک ہوگیا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ خاطَبَ الثُّعْبانَ وَذِئْبَ الْفَلَا، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے اژدھا اور جنگل کے بھیڑیے سے خطاب کیا آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیرخدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ عَلَیٰ مَنْ کَفَرَ وَأَنابَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا إمامَ ذَوِی الْأَلْبابِ،

آپ پر سلام ہو اے انکار کرنے والوں اور رجوع کرنے والوں پر خدا کی حجت آپ پر سلام ہو اے صاحبان عقل کے امام

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَعْدِنَ الْحِکْمَةِ وَفَصْلَ الْخِطابِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ عِنْدَہُ عِلْمُ الْکِتابِ،

آپ پر سلام ہو اے علم وحکمت اور فیصلہ دینے کے خرینہ دار آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے پاس علم کتاب ہے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مِیزانَ یَوْمِ الْحِسابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فاصِلَ الْحُکْمِ النَّاطِقَ بِالصَّوابِ

سلام ہو آپ پر اے حساب میں میزان عمل آپ پر سلام ہو اے واضح اور بہترین فیصلہ دینے والے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْمُتَصَدِّقُ بِالْخاتَمِ فِی الْمِحْرابِ

آپ پر سلام ہو کہ آپ نے محراب عبادت میں انگشتری صدقہ میں دی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ کَفَی اللہُ الْمُؤْمِنِینَ الْقِتالَ بِہِ یَوْمَ الْأَحْزابِ،

آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے ذریعے خدا نے مومنوں کی احزاب کے دن مدد کی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ أَخْلَصَ لِلّہ الْوَحْدَانِیَّةَ وَأَنَابَ،

آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے خلوص سے خدا کو ایک مانا اور متوجہ رہے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَاتِلَ خَیْبَرَ وَقالِعَ الْبابِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ دَعَاہُ خَیْرُ الْاَنَامِ لِلْمَبِیتِ عَلَی فِراشِہِ

آپ پر سلام ہو اے اہل خیبر کو قتل کرنے اور دروازہ اکھاڑنے والے آپ پر سلام ہو اے وہ جسے مخلوقات میں سے سب سے افضل نے اپنے بستر پر سونے کے لیے بلایا

 فَأَسْلَمَ نَفْسَہُ لِلْمَنِیَّةِ وَأَجابَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ لَہُ طُوبیٰ وَحُسْنُ مَآبٍ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

تو اس نے حکم مانا اور خود کو موت کے منہ میں دے دیا آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے خوشخبری اور بہترین مقام ہے خدا کی رحمت ہے اور اس کی برکات ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ عِصْمَةِ الدِّینِ وَیَا سَیِّدَ السَّاداتِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صاحِبَ الْمُعْجِزاتِ،

سلام ہو آپ پر اے دین کی حفاظت کے ذمہ دار اور سرداروں کے سردار آپ پر سلام ہو اے معجزوں کے مالک

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ نَزَلَتْ فِی فَضْلِہِ سُورَۃُ الْعادِیاتِ

سلام ہوآپ پر اے وہ جس کی فضیلت میں سورہ عادیات نازل ہوا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ کُتِبَ اسْمُہُ فِی السَّماءِ عَلَی السُّرادِقاتِ

آپ پر سلام ہو اے وہ جس کا نام آسمانوں کے پردوں پر لکھا ہوا ہے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُظْھِرَ الْعَجائِبِ وَالْاَیاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَ الْغَزَواتِ 

سلام ہو آپ پر اے عجیب امور اور نشانیاں ظاہر کرنے والے آپ پر سلام ہو اے جنگوں کے سپہ سالار

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُخْبِراً بِما غَبَرَ وَبِما ھُوَ آتٍ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُخاطِبَ ذِئْبِ الْفَلَواتِ 

آپ پرسلام ہو اے خبر دینے والے اس کی جو ہوچکا اور جو ہوگا آپ پر سلام ہو اے صحرائی بھیڑیے سے خطاب کرنے والے آپ پر

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خاتِمَ الْحَصیٰ وَمُبَیِّنَ الْمُشْکِلاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ عَجِبَتْ مِنْ حَمَلاتِہِ فِی الْوَغَی مَلائِکَۃُ السَّمٰوَاتِ

سلام ہو اے پتھروں پر نقش کرنے والے اور مشکلیں حل کردینے والے سلام ہو آپ پرا ے وہ کہ جنگ میں جس کے حملوں سے آسمانوں کے فرشتے حیران ہوئے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ ناجَی الرَّسُولَ فَقَدَّمَ بَیْنَ یَدَیْ نَجْواہُ الصَّدَقاتِ

سلام ہو آپ پر اے وہ جس نے حضرت رسول(ص) سے سرگوشی کی اور سرگوشی کے وقت صدقات پیش کیے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا والِدَ الْاَئِمَّةِ الْبَرَرَةِ السَّاداتِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

سلام ہوآپ پر اے ان ائمہ(ع) کے باپ جو نیک سردار ہیں خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا تالِیَ الْمَبْعُوثِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِلْمِ خَیْرِ مَوْرُوثٍ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) کے قائم مقام سلام ہو آپ پراے علم کے مورث جو بہترین ورثہ ہے خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا إمامَ الْمُتَّقِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاغِیاثَ الْمَکْرُوبِینَ

آپ پر سلام ہو اے اوصیاء کے سردار آپ پر سلام ہو اے پرہیزگاروں کے امام آپ پر سلام ہو اے دکھی لوگوں کے فریاد رس

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِصْمَةَ الْمُؤْمِنِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُظْھِرَ الْبَراھِینِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا طٰہٰ وَیٓسَ

آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے نگہدار آپ پر سلام ہو اے دلیل وبرہان ظاہر کرنے والے سلام ہوآپ پر اے طہ اور یاسین

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبْلَ اللهِ الْمَتِینِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ تَصَدَّقَ فِی صَلاتِہِ بِخاتَمِہِ عَلَی الْمِسْکِینِ

آپ پر سلام ہو اے اللہ کی مضبوط رسی آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے حالت نماز میں اپنی انگشتری مسکین کو صدقہ میں دی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قالِعَ الصَّخْرَةِ عَنْ فَمِ الْقَلِیبِ وَمُظْھِرَ الْماءِ الْمَعِینِ،

آپ پر سلام ہو اے کنویں پر سے پتھر کی سل ہٹا کر ٹھنڈا پانی کھولنے والے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ اللهِ النَّاظِرَةَ، وَیَدَہُ الْباسِطَةَ، وَ لِسانَہُ الْمُعَبِّرَ عَنْہُ فِی بَرِیَّتِہِ أَجْمَعِینَ،

آپ پر سلام ہو اے خدا کی دیکھنے والی آنکھ اس کا کھلا ہوا ہاتھ اور اسکی ساری مخلوق کو اس کی خبردینے والی زبان

  اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِلْمِ النَّبِیِّینَ، وَمُسْتَوْدَعَ عِلْمِ الْاَوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ، وَصاحِبَ لِواء اَلْحَمْدِ وَساقِیَ أَوْلِیائِہِ مِنْ حَوْضِ خاتَمِ النَّبِیِّینَ

آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے علم کے وارث اور اولین اور آخرین کے علم کے امانتدار لواء حمد کے اٹھانے والے اور آخری پیغمبر(ص) کے حوض کوثر سے ان کے دوستوں کو سیراب کرنے والے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا یَعْسُوبَ الدِّین وَقائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِینَ، وَوالِدَ الْاَئِمَّةِ الْمَرْضِیِّینَ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

آپ پر سلام ہو اے دین کے سردار چمکتے چہرے والوں کے قائد پر سلام ہو خدا کے پسندیدہ اماموں کے باپ خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَی اسْمِ اللهِ الرَّضِیِّ وَوَجْھِہِ الْمُضِیئِ وَجَنْبِہِ الْقَوِیِّ وَصِراطِہِ السَّوِیِّ

سلام ہو خدا کے پسندیدہ نام پر اس کے تابندہ جلوے اس کے توانا طرفدار اور اس کے راہ راست پر

اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمامِ التَّقِیِّ الْمُخْلِصِ الصَّفِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَی الْکَوکَبِ الدُّرِّیِّ

سلام ہو اس امام پر جو پرہیزگار مخلص پاکیزہ ہے سلام ہو چمکتے ہوئے ستارے پر

اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمامِ أَبِی الْحَسَنِ عَلِیٍّ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

سلام ہو ابو الحسن امام علی مرتضی(ع)ٰ پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَی أَئِمَّةِ الْھُدیٰ، وَمَصابِیحِ الدُّجَیٰ، وَأَعْلامِ التُّقیٰ، وَمَنارِ الْھُدیٰ، وَذَوِی النُّھَیٰ،

سلام ہو ہدایت یافتہ اماموں پر جو تاریکی کے چراغ پرہیزگاری کے نشان ہدایت کے مینار صاحبان عقل وخرد

 وَکَھْفِ الْوَرَیٰ، وَالْعُرْوَةِ الْوُثْقی، وَالْحُجَّةِ عَلَی أَھْلِ الدُّنْیا وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

 مخلوق کی جائے پناہ مضبوط تر رسی اور دنیا والوں پر خدا کی حجت ہیں خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

اَلسَّلَامُ عَلَی نُورِ الْاَنْوارِ، وَحُجَّةِ الْجَبَّارِ، وَوالِدِ الْاَئِمَّةِ الْاَطْھارِ، وَقَسِیمِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ،

سلام ہو انوار کے نور پر جو خدائے جبار کی حجت پاک ائمہ(ع) کا باپ جنت وجہنم تقسیم کرنے والا

الْمُخْبِرِ عَنِ الْاَثارِ، الْمُدَمِّرِ عَلَی الْکُفَّارِ، مُسْتَنْقِذِ الشِّیعَةِ الْمُخْلِصِینَ مِنْ عَظِیمِ الْاَوْزارِ،

قدیم آثار سے خبریں دینے والا کافروں کو ہلاک کرنے والا اور خالص ومخلص شیعوں کو گناہوں کے بوجھ تلے سے

 اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَخْصُوصِ بِالطَّاھِرَةِ التَّقِیَّةِ ابْنَةِ الْمُخْتارِ، الْمَوْلُودِ فِی الْبَیْتِ ذِی الْاَسْتارِ،

(نکالنے والا ہے سلام ہو اس پر جو خاص کیا گیا پاکیزہ تقیہ دختر نبی(ص) کے لیے جو پیدا ہوا پردوں والے گھر ﴿کعبہ میں

الْمُزَوَّجِ فِی السَّماءِ بِالْبَرَّةِ الطَّاھِرَةِ الرَّضِیَّةِ الْمَرْضِیَّةِ والِدَةِ الْاَئِمَّةِ الْاَطْھارِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

جس کا نکاح ہوا آسمان میں نیک اور پاکیزہ بی بی سے جو راضی شدہ راضی کی گئی پاک ائمہ(ع) کی ماں ہے خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَی النَّبَاََ الْعَظِیمِ الَّذِی ھُمْ فِیہِ مُخْتَلِفُونَ، وَعَلَیْہِ یُعْرَضُونَ، وَعَنْہُ یُسْأَلُونَ،

سلام ہو اس بڑی خبر پر کہ جس میں وہ لوگ اختلاف کرتے اس پر معترض ہوتے اور اس کے متعلق پوچھتے ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَی نُورِ اللهِ الْاَنْوَرِ، وَضِیائِہِ الْاَزْھَرِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ

سلام ہو خدا کے روشن نور اور اسکی چمک پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللهِ وَحُجَّتَہُ وَخالِصَةَ اللهِ وَخاصَّتَہُ،

آپ پر سلام ہو اے ولی خدا اور اس کی حجت خدا کے مخلص اور اس کے خاص بندے

 أَشْھَدُ أَنَّکَ یَا وَلِیَّ اللهِ وَحُجَّتَہُ لَقَدْ جاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ حَقَّ جِھادِہِ،

میں گواہی دیتا ہوں اے ولی خدا کہ آپ نے جہاد کیا خدا کی راہ میں جو جہاد کرنے کا حق ہے

  وَاتَّبَعْتَ مِنْھاجَ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَحَلَّلْتَ حَلالَ اللهِ، وَحَرَّمْتَ حَرامَ اللهِ،

اور آپ نے حضر ت رسول(ص) کے راستے کی پیروی کی خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آل(ع) پرآپ نے حلال خدا کو حلال رکھا حرام خدا کو حرام قرار دیا

 وَشَرَعْتَ أَحْکامَہُ، وَأَقَمْتَ الصَّلاةَ، وَآتَیْتَ الزَّکاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ،

اس کے احکام جاری کیے آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دیتے رہے آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکتے رہے

 وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ صابِراً ناصِحاً مُجْتَھِداً مُحْتَسِباً عِنْدَ اللهِ عَظِیمَ الْاَجْرِ حَتَّیٰ أَتاکَ الْیَقِینُ،

آپ نے راہ خدا میں صبر و تحمل کے ساتھ جہاد کیا اور خیر خواہی میں کوشاں رہے اور اس پر خدا کے نزدیک سے اجر کی امید رکھی یہاں تک کہ آپ شہید ہوگئے

 فَلَعَنَ اللہُ مَنْ دَفَعَکَ عَنْ حَقِّکَ، وَأَزالَکَ عَنْ مَقامِکَ، وَلَعَنَ اللہُ مَنْ بَلَغَہُ ذلِکَ فَرَضِیَ بِہِ،

پس خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو حق سے محروم کیا اور آپکے مقام سے ہٹایا اور خدا لعنت کرے اس پر جو یہ اطلاع حاصل کرکے خوش ہوا

 ٲُشْھِدُ اللهَ وَمَلائِکَتَہُ وَأَنْبِیائَہُ وَرُسُلَہُ أَنِّی وَلِیٌّ لِمَنْ وَالاکَ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَاداکَ

گواہ بناتا ہوں خدا کو اسکے فرشتوں اس کے نبیوں اور رسولوں کو اس پر کہ میں آپ کے دوست کا دوست اور آپ کے دشمن کا دشمن ہوں۔

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ

آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں

۔خود کو قبر شریف سے لپٹائے اسے بوسہ دے اور کہے

أَشْھَدُ أَنَّکَ تَسْمَعُ کَلامِی وَتَشْھَدُ مَقامِی، وَأَشْھَدُ لَکَ یَا وَلِیَّ اللهِ بِالْبَلاغِ وَالْاَداءِ

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ میرا کلام کلامی، اور میرے قیام کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور آپ کا گواہ ہوں اے ولی خدا کہ آپ نے پیغام دیا اور فرض نبھایا

، یَا مَوْلایَ، یَا حُجَّةَ اللهِ یَا أَمِینَ اللهِ، یَا وَلِیَّ اللهِ، إنَّ بَیْنِی وَبَیْنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ذُنُوباً

اے میرے آقا اے حجت خدا اے خدا کے امین اے خدا کے ولی بے شک میرے اور خدا کے درمیان میرے گناہ حائل ہیں

 قَدْ أَثْقَلَتْ ظَھْرِی، وَمَنَعَتْنِی مِنَ الرُّقادِ، وَذِکْرُھا یُقَلْقِلُ أَحْشَائِی

جن کا بوجھ میری کمر پر ہے انہوں نے میری نیند اڑادی ہے ان کی یاد سے میرا دل گبھراتاہے

 وَقَدْ ھَرَبْتُ إلَی اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَ إلَیْکَ، فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَکَ عَلَی سِرِّہِ، وَاسْتَرْعاکَ أَمْرَ خَلْقِہِ،

اور میں بھاگ کے آیا ہوں خدائے عزوجل کی طرف اور آپ کی طرف لہذا اس کے واسطہ سے جس نے آپ کو اپنا راز دار بنایا اپنی مخلوق کا معاملہ آپ کو سوپنا

 وَقَرَنَ طاعَتَکَ بِطاعَتِہِ، وَمُوالاتَکَ بِمُوالاتِہِ، کُنْ لِی إلَی اللهِ شَفِیعاً، وَمِنَ النَّارِ مُجِیراً، وَعَلَی الدَّھْرِ ظَھِیراً۔

اس نے آپ کی اطاعت اپنی اطاعت کے ساتھ اور آپ کی محبت اپنی محبت کے ساتھ قرار دی آپ خدا کے ہاں میری شفاعت کریں جہنم سے پناہ دیں اور حالات میں میرے مدد گار ہوں۔

پھر دوسری مرتبہ قبر مبارک سے لپٹ کر بوسہ دے کر پڑھے:

یَا وَلِیَّ اللهِ یَا حُجَّةَ اللهِ، یَا بابَ حِطَّةِ اللهِ وَلِیُّکَ وَزائِرُکَ وَاللاَّئِذُ بِقَبْرِکَ، وَالنَّازِلُ بِفِنائِکَ،

اے ولی خدا اے حجت خدا اے باب حطہ گناہان خدا کی جانب سے آپ کا دوست آپ کا زائر آپ کی قبر کی پناہ لینے والا آپ کی درگارہ پر آنے والا

 وَالْمُنِیخُ رَحْلَہُ فِی جِوارِکَ یَسْأَلُکَ أَنْ تَشْفَعَ لَہُ إلَی اللهِ فِی قَضاءِ حاجَتِہِ وَنُجْحِ طَلِبَتِہِ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ

اور آپ کے جوار میں آرہنے والا سوال کرتا ہے کہ آپ خدا کے ہاں اس کی شفاعت کریں کہ اس کی حاجت پوری ہو اور مقصد حاصل ہو دنیا اور آخرت میں،

 فَإنَّ لَکَ عِنْدَ اللهِ الْجَاہَ الْعَظِیمَ وَالشَّفاعَةَ الْمَقْبُولَةَ، فَاجْعَلْنِی یَا مَوْلایَ مِنْ ھَمِّکَ وَأَدْخِلْنِی فِی حِزْبِکَ،

کیونکہ خدا کے حضور آپ کی بڑی عزت ہے اور آپ کی شفاعت مقبول ہے پس قراردیں اے میرے آقا مجھے اپنے اصل عنایت میں شامل اور اپنے گروہ میں داخل کر

 وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی ضَجِیعَیْکَ آدَمَ وَنُوحٍ،

آپ پر سلام ہو اور آپ کے دونوں ساتھیوں آدم(ع) ونوح(ع) پر

 وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی وَلَدَیْکَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ، وَعَلَی الْاَئِمَّةِ الطَّاھِرِینَ مِنْ ذُرِّیَّتِکَ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکَاتُہُ۔

سلام ہو آپ پر اور آپ کے فرزندوں حسن(ع) وحسین(ع) پر اور سلام ہو آپ کی اولاد میں سے پاک ائمہ(ع) پر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں۔

?