• AA+ A++

اس کو مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے‘ مسجد فتح میں دو رکعت نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا بھی پڑھے:

یَا صَرِیخَ الْمَکْرُوبِینَ، وَیَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ، وَیَا مُغِیثَ الْمَھْمُومِینَ

اے دکھی لوگوں کی فریاد کو پہنچنے والے اے بے قراروں کی دعا قبول کرنے والے اور اے غم کے ماروں کی مدد کرنے والے

اکْشِفْ عَنِّی ضُرِّی وَھَمِّی وَکَرْبِی وَغَمِّی کَمَا کَشَفْتَ عَنْ نَبِیِّکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ ھَمَّہُ،

میری سختی‘ تنگی‘ پریشانی تکلیف اور رنج و غم دور کردے جیسا کہ تو نے اپنے نبی کی پریشانی دور فرمائی

 وَکَفَیْتَہُ ھَوْلَ عَدُوِّہِ، وَاکْفِنِی مَا أَھَمَّنِی مِنْ أَمْرِ الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

اور دشمن سے خوف میں ان کا مدد گار ہوا دنیا و آخرت کی پریشانیوں میں میری کفایت فرما اور مدد کر اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

امام زین العابدینؑ و امام جعفر صادقؑ کے مکانوں میں جہاں تک ہوسکے نماز پڑھے اور دعائیں مانگے۔ مسجد سلمان(ع) و مسجد امیر المومنینؑ جو قبر حضرت حمزہؒ کے مقابل ہے۔ نیز مسجد مباہلہ میں تاحدامکان نماز پڑھے اور دعا و مناجات کرے۔ جب مدینے سے روانگی کا ارادہ کرئے تو غسل کرکے روضہ رسول(ص) کے پاس جائے‘ وہاں نماز پڑھے اور دعائیں مانگے۔ پھر آنحضرت(ص) سے وداع ہوتے ہوئے کہے: زیارت وداع رسول خداؐ پڑھے

?