اس میں چند ایک اعمال ہیں ۔
1۔ روزہ رکھے اس کا ثواب اَسیّ (80) مہینوں کے روزے رکھنے کے ثواب کے برابر ہے ۔
2۔ جو شخص کسی ظالم سے خوف زدہ ہو وہ آج کے دن یہ کلمات کہے تاکہ حق تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے محفوظ فرمائے وہ کلمات یہ ہیں:
حَسْبِی حَسْبِی حَسْبِی مِنْ سُؤالِی عِلْمُکَ بِحالِی
مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے سوال کی نسبت میرے حال سے متعلق تیرا علم۔
واضح ہو کہ آج کے دن ہی حضرت ابراہیمؑ کی ولادت ہوئی تھی اور شیخین کی روایت کے مطابق امیر المومنینؑ کے ساتھ حضرت فاطمہ الزہراؑکی تزویج بھی اسی دن ہوئی ۔
3۔ چار رکعت نماز حضرت زہرآءؑ
نماز حضرت فاطمہ الزہراؑ بجالائے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ یہ نماز چار رکعت ہے دو دو کرکے پڑھے جیسے کہ امیر المومنینؑ کی نماز پڑھی جاتی ہے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید اور بعداز نماز تسبیح فاطمہ الزہرا ؑپڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:
سُبْحانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیفِ، سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ الْباذِخِ الْعَظِیمِ
پاک ہے وہ جو بلند و بالا عزت کا مالک ہے پاک ہے وہ صاحب جلالت شان و عظمت والا
سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ الْفاخِرِ الْقَدِیمِ، سُبْحانَ مَنْ یَریٰ أَثَرَ النَّمْلَةِ فِی الصَّفا
پاک ہے وہ قدیمی قابل فخر حکومت کا مالک پاک ہے وہ جو چٹیل پتھر پر چیونٹی کے پاؤں کا نشان دیکھتا ہے
سُبْحانَ مَنْ یَریٰ وَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَواء، سُبْحانَ مَنْ ھُوَ ھٰکَذا وَلَا ھٰکَذا غَیْرُہُ۔
پاک ہے وہ جو فضا میں پرندے کے اڑنے کے خط دیکھتا ہے پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں۔
4۔ زوال سے آدھا گھنٹہ پہلے دو رکعت
زوال سے آدھ گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس دس مرتبہ سورہ توحید ، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر پڑھے۔