دعائے یستشیر

سید ابن طاؤوس نے مہج الدعوات میں امیرالمومنینؑ سے روایت کی ہے، کہ آپ نے فرمایا: رسول اللہؐ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی اور یہ حکم بھی دیا کہ میں تنگی و فراخی میں اس دعا کو پڑھتا رہوں اور اپنے جانشین کو اسکی تعلیم دوں اور تا دم آخر اسے ترک نہ کروں […]

دعائے مجیر

یہ حضرت رسول خداؐ سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیلؑ نے حضرت رسولؐ کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقام ابراہیمؑ میں نماز ادا کررہے تھے۔ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر […]

دعا عدیلہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے شَھِدَ اللہُ أَنَّہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ وَالْمَلائِکَۃُ وَٲُولُوا الْعِلْمِ قَائِماً بِالْقِسْطِ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ خدا گواہ ہے کہ سوائے اسکے کوئی معبود نہیں نیز ملائکہ اور باانصاف صاحبان علم بھی اس پر گواہی دے رہے ہیں کہ سوائے […]

حرز حضرت امام زین العابدینؑ

ابن طاؤوس نے مہج الدعوات میں دومقامات پر یہ حرز امام زین العابدینؑ سے نقل کیا ہے: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ شروع خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے یَا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ، یَا أَبْصَرَ النَّاظِرِینَ، یَا أَسْرَعَ الْحاسِبِینَ اے سننے والوں سے زیادہ سننے والے اے دیکھنے والوں سے زیادہ دیکھنے […]

دعائے امام زین العابدینؑ یا دعائے مقاتل بن سلیمانؓ

شیخ کفعمی نے بلدالامین میں ایک دعا امام سجادؑ سے نقل کی اور کہا ہے کہ یہ دعا آنجنابؑ سے مقاتل بن سلمان نے روایت کی اورساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس دعا کو سومرتبہ پڑھے اور اس کی دعا قبول نہ ہو تو مقاتل پر لعنت بھیجے اور وہ […]

دعائے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ

سید ابن طاؤوس نے مہج الدعوات میں امام محمد باقرؑ سے نقل کیا ہے کہ جبرائیلؑ نے رسول اللہؐ سے عرض کیا کہ میں کسی پیغمبر کو آپ سے بڑھ کر دوست نہیں رکھتا پس آپ بکثرت یہ پڑھا کریں: اَللّٰھُمَّ إنَّکَ تَریٰ وَلاَ تُریٰ وَأَنْتَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلیٰ اے معبود تو دیکھتا ہے اور تو […]

دعائے سریع الاجابت

شیخ کفعمی نے بلدالامین میں امام موسٰی کاظم علیه السلام سے مروی ایک دعانقل کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ دعائے عظیم الشأن اور جلد قبول ہونے والی ہے اور وہ یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی أَطَعْتُکَ فِی أَحَبِّ الْاَشْیاءِ إلَیْکَ وَھُوَ التَّوْحِیدُ، وَلَمْ أَعْصِکَ فِی أَبْغَضِ الْاَشْیاءِ إلَیْکَ وَھُوَ الْکُفْرُ، اے معبود میں نے […]

دعا امن از بلا وغیرہ

کفعمی نے مصباح میں ایک دعا نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدابن طاؤوس نے اس کو ظالم حاکم سے بچاؤ، دشمن کے غلبے، مصیبت کے آنے، فقر و تنگدستی اور تنگی سینہ کے خوف کے اوقات میں پڑھنے کیلئے ذکر کیا ہے اور یہ دعا صحیفہ سجادیہ میں سے ہے پس جب ان میں […]

استغاثہ بہ حضرت قائم (عج)

سید علی خان نے کلم طیب میں تحریرفرمایا ہے کہ یہ وہ استغاثہ ہے جوامام زمانہ﴿عج﴾ سے کیا جانا چاہیے۔ پس جہاں بھی ہو دورکعت نماز حمد اور کسی بھی سورہ کے ساتھ پڑھے بعد از نماز زیر آسمان قبلہ رخ کھڑے ہو کر یہ استغاثہ کرے: سَلامُ اللهِ الْکامِلُ التَّامُّ الشَّامِلُ الْعامُّ، وَصَلَواتُہُ الدَّائِمَۃُ […]

دعائے جوشن کبیر

بلدالامین و مصباح کفعمی میں مروی ہے کہ امام زین العابدینؑ نے اپنے والد گرامی سے اور انہوں نے اپنے والد امیر المومنینؑ سے اور انہوں نے حضرت رسولؐ سے روایت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دعا جبرائیلؑ نے ایک جنگ کے دوران آنحضرتؐ کو پہنچائی اس وقت آپ نے بھاری بھر کم زرہ پہن […]